شام، بشار الاسد کے دور میں مبینہ جنگی جرائم کے ارتکاب پر نو سابق پائلٹ گرفتار

جمعہ 11 ستمبر 2026 20:18

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2026ء) شامی حکام نے نو سابق ہوابازوں کو گرفتار کیا ہے جن میں تین بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق صدر بشار الاسد کے دورِ حکومت میں شامی شہروں اور قصبات کے خلاف مہلک بمباری کی مہمات میں حصہ لیا تھا۔

(جاری ہے)

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نگرانی کی کارروائی کے بعد مغربی صوبے لاذقیہ میں داخلی سکیورٹی فورسز نے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ان نو سابق پائلٹس کو حراست میں لیا گیا۔ ان پر کئی صوبوں میں شامی عوام کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ گرفتار کردہ ملزمان میں بریگیڈیئر جنرل منہل انور صالح، بریگیڈیئر جنرل سمیع ابراہیم محمود اور بریگیڈیئر جنرل غیاث علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :