لاہورہائیکورٹ کا میڈیکل کے افغان طلبہ کی بے دخلی کے خلاف حکم امتناع جاری
جسٹس خالد اسحاق 13 کی افغان طالب علموں کی درخواستوں پر سماعت‘ یو ایچ ایس، پی ایم ڈی سی اور میڈیکل کالجز سے جواب طلب
میاں محمد ندیم
پیر 14 ستمبر 2026
17:10
(جاری ہے)
درخواست گزاروں کے مطابق علامہ محمد اقبال 4500 اسکالرشپ پروگرام کے تحت افغان طلبہ کو مکمل فنڈڈ نشستیں دی گئی تھیں اور ان کے پاس پاکستانی اسٹڈی ویزے اور درست پاسپورٹس موجود ہیں. درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ افغان طلبہ کو کلیئرنس کروانے کا کہہ کر واپس افغانستان بھجوایا جارہا ہے، جبکہ غیر ملکی ایکٹ 1946 کے تحت وفاقی حکومت کا کوئی مخصوص حکم موجود نہیں ہے درخواست گزاروں کے مطابق کسی طالب علم کا قیام منسوخ کرنے یا اجازت تبدیل کرنے کا انفرادی فیصلہ بھی موجود نہیں افغان طلبہ کو واپس بھجوانے کا حکم غیرقانونی، من مانا، غیرآئینی اور اختیارات سے تجاوز ہے. درخواست میں کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی کے احکامات میں افغان طلبہ کو واپسی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ میڈیکل کالجز نے نوٹیفکیشنز جاری کرکے طلبہ کو اداروں سے کلیئرنس حاصل کرنے اور افغانستان روانگی کی ہدایت کی ہے. درخواست گزاروں نے میڈیکل کالجز کی انتظامیہ کی جانب سے زبردستی بے دخلی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی ہاسٹلز میں مقیم افغان طالبات کو پولیس ہراساں کررہی ہے درخواست میں کہا گیا کہ اس صورتحال سے افغان میڈیکل طلبہ کی کلاسز، امتحانات اور ہاسٹل سہولیات متاثر ہونے کا خدشہ ہے عدالت سے استدعا کی گئی کہ افغان طلبہ کی میڈیکل تعلیم مکمل ہونے تک انہیں جبری طور پر ملک بدر کرنے سے روکا جائے اور طلبہ کو تعلیم، امتحانات اور ہاسٹل میں رہائش جاری رکھنے کی اجازت دی جائے.
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں ایک لاکھ روپے کے54چالان جمع نہ کروانے والی گاڑی پکڑی گئی
-
جے ڈی وینس کاامریکا اوریمنی حوثیوں کے درمیان براہ راست مذکرات کا انکشاف
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
-
موٹر سائیکل اور رکشہ کو ہفتہ میں 5سو روپے ‘چھوٹی گاڑی کودس دن میں ایک ہزارکا رعایتی تیل فراہم کیا جائے گا. اقتصادی رابطہ کمیٹی
-
سعودی عرب نے آئل پائپ لائن پر حملے کے بعد ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں
-
منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ پنجاب پولیس کا مبینہ ناروا سلوک ناقابلِ برداشت ہے
-
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی مال روڈ پر ریگل چوک میں پولیس وین پر چڑھ گئے
-
خود وین میں بیٹھ کر کیمرہ مین اور گارڈز کے ساتھ ویڈیو بنوا رہے ہیں اور اغوا ہوگئے؟
-
عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس گاڑی میں بیٹھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی
-
پنجاب پولیس نے اغواء کرنے کی کوشش کی پھر یہاں سڑک پر پھینک گئے
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اپنے کارکنان کو چھڑوانے کیلئے خود پولیس کے ڈالے میں بیٹھ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.