پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ملک میں گندم اور چینی سے متعلق حکومتی پالیسی پر بریفنگ طلب کرلی
منگل 15 ستمبر 2026 22:05
(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی معین عامر پیرزادہ نے فنانس ڈویژن کو ہدایت کی کہ سات دن میں جواب جمع کرائے اور اگر ریکوری کی ہدایت کی گئی تو فوری ریکوری کی جائے۔اجلاس میں گندم خریداری پلان 2024-25 کے کسانوں پر اثرات کے معاملے پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ پروکیورمنٹ پلان کی وجہ سے کسان متاثر ہوئے۔
جب کم از کم قیمت 3900 روپے فی 40 کلو مقرر کی گئی تو بمپر کراپ آئی لیکن اس وقت گندم کی خریداری نہیں کی گئی۔ آڈٹ حکام نے اس کی تفصیلی انویسٹی گیشن کی سفارش کی۔سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ صوبوں نے خریداری کا اپنا پلان بنایا تھا جبکہ پاسکو کا الگ پلان تھا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کسان کو بنک کرپٹ کر دیا، اب کسان گندم لگائے گا ہی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملین ٹن گندم امپورٹ کرنے کی سمری بن رہی ہے۔ رانا قاسم نون نے اسے نیشنل کرائم قرار دیتے ہوئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔ رکن کمیٹی سید حسین طارق نے کہا کہ لاکھوں کسانوں نے قرضے لے کر فصل لگائی تھی جنہیں 2200 روپے میں بیچنا پڑا۔ یہ سب نگران حکومت کے دور میں ہوا اور کسی سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آپ نے روپے میں سبسڈی دینی تھی اب ڈالر میں سبسڈی دیں گے اور وزیراعظم کو خط لکھنے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر گندم امپورٹ کرنی ہے تو پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے کی جائے۔ کمیٹی نے گندم اور چینی سے متعلق پالیسی پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ایگریکلچر سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو)سے متعلق آڈٹ اعتراضات کے جائزے میں گوداموں سے چوبیس کروڑ روپے کی گندم چوری کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ اوکاڑہ، خانپور، حافظ آباد، حیدرآباد اور ڈیرہ الہیار زونز سے گندم چوری ہوئی جو امپورٹڈ گندم تھی۔ سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ ہم نے اپنے ملازمین کے خلاف انکوائری کی اور کچھ کو نوکری سے نکال دیا۔ چیئرمین پی اے سی نے مکمل تفصیلات طلب کی۔۔۔۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے نامزدگی پر مبارکباد
-
ایف آئی اے کا مشکوک جامعات کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ
-
سندھ کی سیاست آتش فشاں بنتی جا رہی ہے، غیر جمہوری اقدامات ناقابل قبول ہیں، عشرت العباد
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ کے مابین ملاقات
-
طارق فضل چوہدری کی مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت
-
نوازشریف نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد رہنما کے نام کا اعلان کردیا
-
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی، فراڈ و کرپشن میں ملوث سرکاری ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس اور ڈیلرشپ کے اجرا پر پابندی
-
احتجاج کرنے والے 15 ڈاکٹرز کے لائسنس 6 ماہ کیلئے معطل
-
پنجاب کے تمام واٹرفلٹریشن پلانٹس ڈیجیٹل کوڈز پر منتقل کرنے کا فیصلہ
-
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ
-
کراچی میں بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے بہت سے لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے،میئر کراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.