ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام

منگل 15 ستمبر 2026 20:00

۱ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2026ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین،شاہدرہ کی طالبات اوراساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میںایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان،لاہوراورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول، شا م کے بھٹیاں،کی طالبات اوراساتذئہ نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لاہورکیگورنمنٹ بوائز ہائی سکول،گوپال نگر گلبرگlll،گورنمنٹ ایلمنٹری سکول،شیر شاہ کالونی ،کاوزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلباوطالبات کی مجموعی تعداد251 تھی