تیل 108 ڈالر کے قریب، سعودی عرب کا عمان کے راستے اضافی خام تیل بھیجنے کا فیصلہ
آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی سپلائی متاثر، سعودی اقدام سے مارکیٹ میں قیمتیں معمولی نیچے آگئیں
میاں محمد ندیم
بدھ 16 ستمبر 2026
16:21
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ کو اضافی تیل فراہم کرنے کے لیے عمان کے قریب متبادل راستے سے خام تیل کی ترسیل کی پیشکش کی ہے عالمی توانائی مارکیٹ میں یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت معمول سے نمایاں کم ہوگئی ہے، جس سے خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات کی عالمی سپلائی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں. سعودی عرب کی جانب سے متبادل راستے کے ذریعے تیل کی فراہمی بڑھانے کے اقدام کو عالمی مارکیٹ میں سپلائی کے دباﺅ کو کم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے تاہم خطے میں جاری کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅبرقرار رہنے کا امکان ہے دوسری جانب امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے نے بھی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر کچھ دباﺅ کم کیا ہے. تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں صورتحال معمول پر آنے تک عالمی تیل مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے پاکستان کے لیے بھی عالمی تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اہم ہے، کیونکہ بلند عالمی قیمتوں سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی لاگت، زرمبادلہ کے اخراجات اور ملکی معیشت پر دباﺅبڑھ سکتا ہے. ماہرین کے مطابق عالمی خام تیل کی قیمت میں اضافے کا پاکستان میں پٹرول کی قیمت پر اثر براہ راست ایک ہی تناسب سے نہیں پڑتا، بلکہ مقامی قیمتوں کا تعین عالمی مصنوعات کی قیمت، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر، ٹیکسز، پٹرولیم لیوی، فریٹ اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے عالمی مارکیٹ کی نظریں اب آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور سعودی عرب کے متبادل سپلائی انتظامات پر مرکوز ہیں، کیونکہ ان عوامل کا آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے.
مزید اہم خبریں
-
یمنی حوثیوں نے مکہ مکرمہ پرڈرون حملے کی کوشش کو بہتان اورجھوٹ قراردیدیا
-
عمران خان کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کے پیچھے نواز شریف اور مریم نواز ہیں، جنید اکبر
-
اداروں کا ٹکراﺅ نہیں چاہتے‘ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں.جسٹس شاہد وحید کا حکم نامہ
-
بھارت: ڈیجیٹل لین دین پر فیس لینے کا مودی حکومت کا متنازع فیصلہ
-
سستے پیٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟‘ ڈیلرزکا تیل دینے سے انکار
-
ایرانی حملوں میں ایمیزون انفراسٹرکچر کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان
-
تیل 108 ڈالر کے قریب، سعودی عرب کا عمان کے راستے اضافی خام تیل بھیجنے کا فیصلہ
-
شہریوں کو اسمارٹ فون پر وقت ضائع کرنے کی بجائے کتاب پڑھنے پر پیسے ملیں گے
-
بحیرہ عرب میں پاکستانی اور بھارتی جہازوں کے تصادم پر بھارت کا احتجاج
-
عدالتوں کی عمارتوں سے نہیں اب انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا، علیمہ خان
-
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ریاست ٹینیسی میں ایک ٹریلر میں منتقل ہوگئے
-
پاکستان کا ہر شہری شدید رنجیدہ اور مضطرب ہے، وزیراعظم کی مکہ مکرمہ ڈرون حملے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.