ایک ہزار درہم سے امارتی حکومت کے بانڈز میں سرمایہ کاری کا موقع

یو اے ای کے شہری اوررہائشی صرف ایک ہزاردرہم سے پانچ سالہ سرمایہ کاری کرسکیں گے.اماراتی وزارت خزانہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 ستمبر 2026 15:31

ایک ہزار درہم سے امارتی حکومت کے بانڈز میں سرمایہ کاری کا موقع
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2026 ) متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے کے تحت دوسرے پانچ سالہ سرکاری صکوک کے اجرا کا اعلان کردیا، جس میں یو اے ای کے شہری اور رہائشی صرف ایک ہزار درہم سے سرمایہ کاری کرسکیں گے. وزارت خزانہ کے مطابق نئے سکوک کی منافع کی شرح 22 ستمبر کو جاری کی جائے گی، جبکہ سرمایہ کاری دبئی فنانشل مارکیٹ کے پلیٹ فارم، ایپ،ڈی ایف ایم ایپ اور شریک بینکوں کے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کی جاسکے گی الاٹمنٹ اور سیٹلمنٹ کے بعد سکوک کو دوبئی سٹاک مارکیٹ میں لسٹ کیا جائے گا، جہاں اس کی ثانوی مارکیٹ میں خرید و فروخت بھی ممکن ہوگی.

(جاری ہے)

گلف نیوزکے مطابق یہ اجرا پہلے ریٹیل سکوک ٹی کی بھرپور طلب کے بعد کیا جارہا ہے پہلے اجرا کے لیے 50 ملین درہم کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے 445 ملین درہم کی درخواستیں موصول ہونے پر اجرا کا حجم بڑھا کر 100 ملین درہم کردیا گیا تھا. بتایا گیا ہے کہ پہلے اجرا میں تقریباً 76 فیصد طلب 10 ہزار درہم یا اس سے کم رقم کی سرمایہ کاری کے لیے تھی، جبکہ یو اے ای کے شہری 72 فیصد سرمایہ کاروں پر مشتمل تھے نیا سکوک مکمل طور پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی پشت پناہی میں ہوگا اور اس کا مقصد عام افراد کو نسبتاً کم رقم سے شریعہ کے مطابق حکومتی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے. 

متعلقہ عنوان :