سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں،چمن خان

پیر 21 ستمبر 2026 16:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2026ء) صدر پٹھان ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع مظفرآباد چمن خان نے خیبر پختونخواہ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اپنے خصوصی بیان میں چمن خان نے کہا شمالی وزیرستان اور ہنگو میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس ہیں،چمن خان نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں،وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں،انھوں نے کہا شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور حوصلے کو تقویت دیتی ہیں،سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان وطن کے امن اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چمن خان کا شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔

(جاری ہے)

چمن خان کی شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا۔