برطانیہ بدلتی دنیا میں استحکام اور تعاون کی قیادت کے لیے تیار، برنم
یو این
بدھ 23 ستمبر 2026
18:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 ستمبر 2026ء) برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں سالانہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ برطانیہ ایک بدلتی ہوئی دنیا میں استحکام، بین الاقوامی تعاون اور درپیش مشترکہ مشکلات کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین چھوڑنے (بریگزٹ) کے بعد کے تجربات نے برطانیہ کو اہم سبق سکھائے ہیں اور اب ان کا ملک عالمی سطح پر دوبارہ فعال اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم
برنم نے کہا کہ برطانیہ اقوامِ متحدہ کے منشور، انصاف، قانون کی حکمرانی اور کمزور طبقات کے حقوق کے دفاع کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو خوف اور تقسیم کے بجائے اتحاد، امید اور مسائل مشترکہ حل کی ضرورت ہے اور اس حوالے برطانیہ پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
روس پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام
برطانوی وزیراعظم نے روس پر برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گمراہ کن معلومات پھیلانے، عوامی رائے کو متاثر کرنے اور سماجی تقسیم کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ روسی ادارے جعلی ویب سائٹوں، بوٹس اور جھوٹی خبروں کے ذریعے جمہوری اداروں کو کمزور کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔انہوں نے اس مبینہ خطرے سے نمٹنے کے لیے "نیشنل سینٹر فار انفارمیشن ڈیفینس" کے قیام کا اعلان کیا، جو ریاستی سطح پر کی جانے والی معلوماتی مداخلتوں کی نشاندہی، ان کے ذمہ داروں کا تعین اور ان کا تدارک کرے گا۔
یوکرین کی حمایت
وزیراعظم
برنم نے یوکرین کے لیے برطانوی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کی دفاعی صلاحیت، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کے تحفظ میں مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ کیئو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرینی عوام غیرمعمولی حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے روس سے جنگ بندی اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم واضح کیا کہ برطانیہ یوکرین کے ساتھ "جتنی دیر تک ضرورت ہوگی" کھڑا رہے گا۔
اقوام متحدہ اور موسمیاتی بحران
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی صحت، مستقبل کی وباؤں، مسلح تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ایک قومی اور عالمی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا۔
ان کے بقول ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی نہ صرف ماحول کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ روزگار، اقتصادی ترقی اور صنعتوں کے فروغ کے نئے مواقع بھی پیدا کر سکتی ہے۔
مصنوعی ذہانت پر عالمی قواعد
وزیراعظم
برنم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو عصر حاضر کے اہم ترین مواقع اور چیلنجوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی صحت، تعلیم اور معیشت میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے، تاہم اس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ اصول وضع کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ اہم قومی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے ایک نئے اے آئی دفاعی اشتراک پر کام کر رہے ہیں، جبکہ برطانیہ G20 کی اپنی صدارت کے دوران اے آئی نظم و ضبط کو مرکزی ترجیح بنائے گا۔
اسرائیل، فلسطین اور دو ریاستی حل
مشرقِ وسطیٰ پر بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کی شدید مذمت کی اور اسرائیل کی سلامتی کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں اور شہری ہلاکتوں کی بلند تعداد ناقابلِ جواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ فلسطینی خصوصاً بچے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ غزہ میں پہنچنے والی انسانی امداد ناکافی ہے اور اس سلسلے کو ختم ہونا چاہیے۔
وزیراعظم
برنم نے کہا کہ ان کی حکومت نے غیرقانونی اسرائیلی بستیوں میں تیار کردہ اشیا کی تجارت پر پابندی عائد کی ہے، فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دیا ہے اور غیرقانونی بستیوں کی تعمیر میں ملوث افراد پر پابندیاں لگائی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ ای ون وسیع آبادکاری ایک قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔انہوں نے مسئلے کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے امن اور سلامتی کے ساتھ بقائے باہمی کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنم کا مکمل خطاب سنیئے
مزید اہم خبریں
-
این اے 168 بہاولپور ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب
-
نیشنل ایمرجنسی لگنے جا رہی ہے، پورا پاکستان کنٹرول میں آ جائے گا، نجم سیٹھی کا دعویٰ
-
نہ پرائیویٹ جہاز نہ شاہانہ قیام؛ محمد زبیر نے بنگلہ دیشی وزیراعظم کی تصویر شیئر کردی
-
کوٹ لکھپت جیل میں قید عمران خان کی بہنوں کی صحت بارے افواہیں، فیملی کا شدید تشویش کا اظہار
-
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے! شفیع جان کا وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی افواہوں پر طنز
-
ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی، ٹرمپ
-
عمران خان کی سہیل آفریدی سے ناراضی کی خبروں پر سابق وزیراعظم کی فیملی کا ردعمل آگیا
-
سہیل آفریدی کے خلاف عدم اعتماد کی خبر کے تضادات کی نشاندہی
-
این اے 168 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو برتری
-
سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
لاہور ڈیفنس زیادتی کیس؛ 164 کے بیان کیلئے غیرملکی لڑکی عدالت طلب
-
پاک بحریہ کا دفاعی خود انحصاری کی طرف اہم سنگِ میل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.