ملتان کو مزید سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے پر عزم ہیں، ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی

جمعہ 25 ستمبر 2026 17:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2026ء) ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن چوک کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ چوک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خوبصورت بنایا جائے گا۔ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے گرین بیلٹس اور چوکوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن چوک، بابر چوک، چودہ نمبر چونگی سمیت مختلف گرین بیلٹس اور شاہراہوں کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

سید وسیم حسن نے سیوڑہ چوک گرین بیلٹ، ہیڈ محمد والا گرین بیلٹ، میانواکی جنگل اور ملتان ایونیو کا بھی معائنہ کیا اور جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی نے کہا کہ گرین بیلٹس پر موجود درختوں اور پودوں کی تزئین و آرائش کے ساتھ انہیں باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، درختوں اور پودوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو گرین بیلٹس کی دیکھ بھال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔سید وسیم حسن نے کہا کہ ہارٹی کلچر ایجنسی پنجاب حکومت کے گرین وژن پر عمل پیرا ہے اور ملتان کو مزید سرسبز و خوبصورت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر حافظ نعیم عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :