پی ٹی آئی احتجاج، خاتون سمیت 5 افراد پربغاوت کا مقدمہ درج

مقدمہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں مخبر کی اطلاع پر درج کیا گیا

ہفتہ 26 ستمبر 2026 20:40

پی ٹی آئی احتجاج، خاتون سمیت 5 افراد پربغاوت کا مقدمہ درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2026ء) لاہور پولیس نے ایک خاتون سمیت 5افراد پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے جس میں ان پر پاکستان تحریک انصاف کے 27ستمبر کے احتجاج کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے خلاف لڑنے اور حالات کشیدہ کر کے عوام کو ریاست کے خلاف بھڑکانے کے لیے گوریلہ ٹائپ جتھہ تیار کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج ایف آئی آر کے مطابق 8پولیس اہلکار بشمول ایک لیڈی کانسٹیبل کے گولڈ کرسٹ مارکیٹ میں گشت کر رہے تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ امین نامی شخص نے 27ستمبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کو پر تشد د بنانے کے لیے کہ غنڈہ گرد لڑ کے ڈھونڈ رہا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ان لڑکوں کو بعد ازاں ڈیوٹی پر مامور پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے خلاف لڑنے کی ٹریننگ دی جائے گی تا کہ حالات کشیدہ کر کے عوام کو ریاست کے خلاف بھڑ کا یا جا سکے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزمان گروہ کو اس لیے تربیت دینا چاہ رہے تھے تاکہ بین الاقوامی سطح پر مملکت پاکستان اور قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بد نام کیا جا سکے۔