کٹھوعہ میں آپس کی فائرنگ کے واقعے میں دو افسروں سمیت بھارتی فورسزکے چار اہلکار ہلاک
بدھ 30 ستمبر 2026 14:00
(جاری ہے)
ہلاک ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ کمانڈنٹ انکت کمار پانڈے، سب انسپکٹر لکشمن سنگھ اور کانسٹیبل رفیق احمد اور سندیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ابھی دیش کمار کو گرفتار کیا گیا۔ واقعے میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف اور پولیس کے اعلیٰ افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ تلخ کلامی اور اس کے بعد فائرنگ کا باعث بننے والی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی اور آپس میں فائرنگ کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں جو ان کو درپیش مشکل حالات اور شدیدذہنی دباؤ کی عکاسی کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی طور پر کشیدہ اور جنگی ماحول میں طویل عرصے تک تعیناتی،اپنے اہلخانہ سے مسلسل دوری، چھٹی نہ ملنے اور سخت آپریشنل حالات کے باعث فورسز اہلکار شدید ذہنی اور جسمانی دباؤ کاشکار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو معمول کی سکیورٹی ڈیوٹی کے علاوہ امن و امان کو برقراررکھنے، انتخابی ڈیوٹی، سکیورٹی انتظامات اور عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے طویل تعیناتیوں سمیت مختلف نوعیت کی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔ کام کے دباؤ، اعلیٰ افسران کی جانب سے ناروا سلوک اور تذلیل اور اپنے پیاروں سے مسلسل دوری کو بھی ذہنی دباؤ بڑھنے کا باعث قراردیا جاتا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.