انوشکا شرما کے ویرات کوہلی کیلئے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کو بند ہونے سے بچا لیا

’دہلی سے‘ نامی ریسٹورنٹ اس سے قبل تقریباً 18 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبا ہوا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 اکتوبر 2026 11:01

انوشکا شرما کے ویرات کوہلی کیلئے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اکتوبر 2026ء ) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے شوہر ویرات کوہلی کیلئے چھولے بھٹورے منگوانے کے ایک آرڈر نے ممبئی کے چھوٹے سے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی۔
’دہلی سے‘ نامی ریسٹورنٹ 2022ء میں تقریباً 18 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبا ہوا تھا اور مالکان اسے بند کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

 

اسی دوران کامیڈین ابھیشیک اپمنیو نے ریسٹورنٹ کے چھولے بھٹورے کی انسٹاگرام پر تعریف کی، جس کے بعد انوشکا شرما نے ویرات کیلئے یہاں سے کھانا منگوایا اور سوشل میڈیا پر اس کی تعریف کر دی۔

 
مالکان کے مطابق انوشکا کی پوسٹ کے بعد ریسٹورنٹ پر گاہکوں کا رش لگ گیا ہے۔ 
آج یہ کاروبار چار برانچز تک پھیل چکا ہے، جہاں روزانہ تقریباً 3 ہزار پلیٹس فروخت ہونے اور ماہانہ فروخت 2 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔