پاکستان باکسنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے بعد کل جاپان سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگی۔

جمعرات 1 اکتوبر 2026 14:01

پاکستان باکسنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے بعد کل جاپان سے پاکستان کے ..
ناگویا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) پاکستان باکسنگ ٹیم جاپان میں جاری ایشین گیمز میں شرکت کے بعد (کل )ہفتہ کو جاپان سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگی۔ ٹیم کے ہمراہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ بھی ہونگے۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز میں چار پاکستانی باکسرز جن میں دو مرد اور دو خواتین باکسرز نے حصہ لیا جن میں مردوں کی ویٹ کیٹگریز میں سمامہ رحمان 55 کلو گرام اور عرفان خان 90 کلوگرام پلس کے مقابلوں میں جبکہ خواتین کی ویٹ کیٹگریز میں فاطمہ زہرہ 60 کلوگرام اور ماریہ رند 51 کلوگرام مقابلوں میں شامل تھے ان باکسرز کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض محمد طارق صدیقی (پاکستان واپڈا)اور محمد لیاقت مغل (پاکستان نیوی)انجام دے رہے تھے۔

ایشین گیمز میں باکسنگ کا ایونٹ 21 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گا