ایرانی نیشنل آرمی کی طرف سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز،مشقین آبنائے ہرمز کے داخلی حصے کے قریب کی جا رہی ہیں،۔ جہاں سے دنیا بھر کو فراہم کیے جانے والے تیل کا 20 فیصد گزرتا ہے،نئے ہتھیاروں کو تجرباتی طور پر استعمال کیا جائیگا

جمعہ 26 دسمبر 2014 07:47

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء )ایرانی نیشنل آرمی کی طرف سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہوگیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق یہ مشقین آبنائے ہرمز کے داخلی حصے کے قریب کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے دورانیے کی یہ مشقیں بحر ہند کے شمالی حصے کے پانچ لاکھ مربع کلومیٹر سے زائد علاقے میں کی جا رہی ہیں۔ جہاں سے دنیا بھر کو فراہم کیے جانے والے تیل کا 20 فیصد گزرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایران کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ملکی فوج اپنی ان مشقوں کے دوران نئے ہتھیاروں کو تجرباتی طور پر استعمال بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :