عمران خان اور طاہرالقادری کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا ٹرائل بھی فوجی عدالتوں میں ہی ہوگا‘ ذرائع

جمعہ 26 دسمبر 2014 07:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء) حکومت فوجی عدالتوں کے قیام کیساتھ ہی دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمران خان اور پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف درج مقدمات کا ٹرائل بھی شروع کردے گی۔

(جاری ہے)

حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتیں قائم کی ہیں اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت جتنے مقدمات قائم کئے گئے ہیں ان کا ٹرائل اب نئی عدالتوں میں ہوگا جس کی سربراہی فوجی افسران کریں گے۔ عمران خان اور طاہرالقادری نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی ہے تاہم عدالتوں کے قیام کے بعد عمران خان اور طاہرالقادری سب سے پہلے ان عدالتوں کا نشانہ بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :