وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے عمران خان کے فین نکلے

جمعہ 26 دسمبر 2014 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء)وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پوتے حسین نواز کے بیٹے عمران خان کے فین نکلے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ دن وزیر اعظم ہاوس میں کل جماعتی کانفرنس میں وزیر اعظم کے پوتے نے عمران خان سے خواہش کا اظہار کیا کہ میں نے آپ کے ساتھ تصویر بنانی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ ٹھیک تصویر بنوالیں جب ہم نے ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اس کی تصدیق کی کہ حیسن نواز کے بیٹے نے عمران خان کے ساتھ تصویر بنوائی بچے کی خواہش عمران خان خوشی سے قبول کیا اور سوچاہے میاں برادران کی فیملی اور وزیر اعظم ہاوس میں میرے چاھنے والے موجود ہیں۔