داعش کا شام میں امریکی طیارہ گرانے کا دعویٰ ،امریکی تردید

جمعہ 26 دسمبر 2014 07:52

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء)داعش نے شام میں اردن کا جنگی طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ امریکا نے طیارہ کو مار گرائے جانے کے تردید کی ہے۔شدت پسند تنظیم داعش نے اردن کے ایک طیارے کو اس وقت مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب وہ اس کے خلاف فضائی کارروائی کے مشن پر تھا۔داعش کا دعویٰ ہے کہ اس نے زندہ بچ جانے والے اردن کے پائلٹ کو بھی پکڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں پائلٹ کو مسلح افراد کے نرغے میں دکھایا گیا ہے۔اردن کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے داعش پسندوں نے اس کے ایک پائلٹ کو یرغمال بنالیا ہے۔دوسری جانب ،، امریکا نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ کسی اتحادی ملک کے فوجی طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔تاہم طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :