افغانستان‘ بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک‘ دو زخمی ہوگئے،2014ء کے بعد بھی اتحادی فوج افغانستان میں موجود رہے گی‘ نیٹو سیکرٹری جنرل

جمعہ 26 دسمبر 2014 07:47

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک‘ دو زخمی ہوگئے‘ دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولنبرگ نے کہا ہے کہ کابل میں رواں سال کے اختتام تک مشن کی تکمیل کے بعد بھی اتحادی فوج ملک سے انخلاء نہیں کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ لغمان کے ضلع قارغائی میں فوج کے ایک قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولنبرگ نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہی کہ اگرچہ 2014ء کے بعد افغانستان کی سکیورٹی مکمل طور پر افغان فورسز کو سونپ دی جائے گی تاہم نیٹو اتحادی فوج ان کی تربیت‘ مشاورت اور معاونت کیلئے ملک میں موجود رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2015ء سے نئے شروع کئے جانے والے نیٹو مشن ”ریزولیوٹ سپورٹ“ کے تحت دنیا کے مختلف حصوں سے بارہ ہزار مردو خواتین افغانستان لائے جائیں گے جوکہ افغانستان کے مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :