بھارتی سیکرٹری خارجہ کی وزیراعظم نوا ز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، پاکستانی ہم منصب سے ملاقاتیں، پاک بھارت تعلقات ،مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال ،پاک بھارت کا ملکر کام کرنے پر اتفاق، پاک بھارت تصفیہ طلب مسائل باہمی تعاون اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے ہوں گے،وزیر اعظم ، پاکستانی ہم منصب کے ساتھ انتہائی خوشگوار ماحول میں بات ہوئی ہے ،ملاقات میں سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے،ایس جے شنکر ،پاکستان اگلی بار سارک کانفرنس کی سربراہی کرے گا ۔ سارک کے حوالے سے اپنی قیادت کا پیغام پاکستانی قیادت تک پہنچایا ہے ،بھارتی سیکریٹری خارجہ کی ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو
بدھ 4 مارچ 2015 09:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء )بھارت کے سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو دو روزہ دورے پر پاکستان آمد کے بعد اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی، سرکاری ٹی وی کے مطابق ایس جے شنکر اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی ملاقات اسلام آباد میں دفترِ خارجہ میں ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر دفترخارجہ پہنچے تو سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔
جس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقات کا باقاعدہ آغاز ہوا، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک سے متعلقہ امور پر بات ہوئی۔،ملاقات میں پاک بھارت تعلقات ،مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا بات چیت میں دوطرفہ مذاکرات کی بحالی کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔(جاری ہے)
پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذاکرات کے دوران پاکستانی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان بھارت سے جامع مذاکرات بحال کرنے کا خواہش مند ہے، اس سلسلے میں جامع مذاکراتی عمل بھارت کی جانب سے معطل کیا گیا تھا جسے بحال کرنا بھی اسی کی ذمہ داری تھی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ہم منصب کے ساتھ انتہائی خوشگوار ماحول میں بات ہوئی ہے ،ملاقات میں سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک ممالک کا آئندہ چیئرمین ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پاک بھارت نے ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔پاکستان اگلی بار سارک کانفرنس کی سربراہی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ سارک کے حوالے سے اپنی قیادت کا پیغام پاکستانی قیادت تک پہنچایا ہے ۔ پاکستانی ہم منصب سے ہونے والی ملاقاتیں نہایت ہی خوشگواراور کامیاب ملاقاتیں رہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار دراندازی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملہ کیس اور سرحد پار خلاف ورزیوں سے متعلق موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔بھارت نے گذشتہ برس دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کشمیری حریت رہنماوٴں سے ملاقات کو جواز بنا کر پاکستان سے سیکریٹری سطح کے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس اقدام کے بعد پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ دو طرفہ مذاکرات کی بحالی بھارت کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ عمل اسی نے معطل کیا ہے۔بھارت نے گذشتہ برس اگست میں پاکستان سے سیکریٹری سطح کے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایس جے شنکر کے اس دور ہ پاکستان کی اطلاع 13 فروری کو بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیرِ اعظم کو ٹیلیفونک بات چیت میں دی تھی۔خیال رہے کہ بھارت میں قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں تلخی آئی ہے،اگرچہ وزیراعظم نواز شریف نے بے جی پی کے رہنما نریندر مودی کے وزارتِ عظمیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی تھی لیکن بات پھر آگے نہیں بڑھ سکی۔گذشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر جھڑپوں کے متعدد واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تھا،۔ادھروزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل باہمی تعاون اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے ہوں گے، تاکہ دونوں ملکوں کی عوام کو قریب لاکر ان کی خوشحالی اوربہتری کیلئے کام کیا جاسکے،معاشی ترقی کے فوائد سے مستفید ہونا ہماری عوام کا حق ہے،2016ء میں سارک ممالک کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے،لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ پر شدید تشویش ہے،جنگ بندی کے خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے عسکری لائحہ عمل کا استعمال کیا جائے جبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان میں مسلم لیگ کی پالیسیوں کو سراہتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان میں تبدیلی آئے گی۔منگل کے روز وزیراعظم محمد نوازشریف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنانے اور ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہمسایہ ممالک ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسائیے کی طرح تعاون پر مبنی تعلقات کا ہونا ضروری ہے،دونوں ملکوں کو اپنے تعلقات میں نئے باب کا آغاز کرنا ہوگا اور پاک بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت اور باہمی تعاون سے حل کرنا ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت عوام کی توقعات پر پورا اترے۔کیونکہ دونوں ملکوں کو قریب لانے کیلئے ہمیں سوچنا اور ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ معاشی ترقی کے فوائد سے دونوں ملکوں کی عوام مستفید ہو۔انہوں نے کہا کہ 2016ء میں پاکستان میں سارک ممالک کے مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے کیونکہ سارک خطے کے ملکوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اہم فورم ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے گریز کیا جائے،جس سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید تلخیاں پیدا ہوں،جنگ بندی کی خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے عسکری لائحہ عمل کا استعمال کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ نئی دہلی میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا جبکہ اس موقع پر بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نیک خواہشات کا خط بھی نوازشریف کے حوالے کیا جس میں نریندر مودی اور بھارتی صدر کی جانب سے نوازشریف اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔جے شنکر نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان میں مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں کو سراہتے ہیں اور نریندر مودی کو یقین ہے کہ نوازشریف کے دور میں پاکستان میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔قبل ازیں بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پاکستانی ہم منصب اعزا چودھری ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی ہے ، بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر کی دفتر خارجہ آمد کے موقع پر پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر پاک بھارت مذاکرات کے دو دور ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووٴں کا جائزہ لیا گیا۔ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات سمیت باہمی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ سیاچن ، سرکریک ، جموں کشمیر ، اعتماد سازی کے اقدامات ، سکیورٹی اور تجارت سمیت تمام امور بھی زیر بحث آئے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے پہلے دور کے بعد بھارتی ہائی کمیشن گئے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی الگ الگ ملاقات کی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 4 مارچ 2015 کی مزید خبریں
-
لاہور،چیئرمین پی سی بی نے معین خان کی وضاحت قبول کر لی،چیف سلیکٹر برقرار رہیں گے،بیوی کے ساتھ کھانا کھا کر واپس آگیا ،کوئی جواء نہیں کھیلا ،معین خان کی وضاحت ،ہماری تفتیش کے مطابق معین خان نے پی ... مزید
-
اسلامی بینکاری کا نظام شروع کر کے غیر سودی بینکاری کی طرف پہلا قدم کامیابی سے اٹھا دیا گیا ہے،صدر ممنون حسین ،معاشی اور سماجی انصاف کی فراہمی کی طرف بھی پیش رفت کی ضرورت ہے، علماء اور بینکنگ ماہرین ... مزید
-
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کرپٹ افراد کو سزا اور قومی خزانے کی لوٹ مار مچانے والوں کو عبرت کا نشان بنانے پر اختلافات کا شکار ،قوم کا پیسہ لوٹنے والے سرکاری افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں ان سے لوٹی ہوئی قومی ... مزید
-
سپریم کورٹ نے چترال میں اخروٹ کے درخت کا تنازعہ 36 سال بعد نمٹا دیا، والد کی موجودگی میں اولاد بات نہیں کرتی اور جب ان کی وفات ہو جائے تو مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں‘ 36 سال بعد بھائی نے بھائی کے ساتھ تنازعہ ... مزید
-
سینیٹ انتخابات، پنجاب میں بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا حکم ،امیدواروں کے نام حروف تہجی کے اعتبار سے لکھے جائیں گے
-
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں ملک بھر سے توانائی کے شعبہ سے متعلقہ اداروں کے ایک سو سے زائد سربراہان کی موجودگی، اراکین اسمبلی کی غیر حاضری کے باعث اجلاس ملتوی، چیئرمین ... مزید
-
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں نامعلوم مسلح افراد کی ڈی پی او شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ 3 اہلکار جاں بحق
-
لاہور، پولیس بینڈ میں کام کرنے والا ایوان وزیراعلیٰ کا سیکورٹی انچارج مقرر،سیکورٹی پر معمور افسران بھی تعیناتی پر حیران
-
وزیراعظم کے مچھلی فارمز اور کیپٹن صفدر کی فلورملز کے بجلی ٹرانسفارمر چوری
-
واہ کینٹ،پولیس اور حساس اداروں نے راولپنڈی،اسلام آباد اور اٹک میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث4رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا
-
دو دن سے بھوکا ڈبل ایم اے نابینا کی پرامن احتجاج کے دوران حالت نازک ،ایڈہاک نابینا افراد کی یومیہ تنخواہ 370 روپے مقرر کرنا حکومتی بے حسی کی انتہا ہے، مظاہرین کی گفتگو
-
افضل چن کو مسلم لیگ ن کے 81 ایم پی ایز کی حمایت‘ جیتنے کے امکانات روشن
-
الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈ میں خرد برد کے معاملے پر تحریک انصاف سے تحریری جواب طلب کر لیا‘ مقدمہ کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی
-
اسلام آباد میں ایک جعلی لیڈی ڈاکٹر نے نوجوان لڑکیوں کو سیکس کے جال میں پھنسانا شروع کردیا
-
ایک اورعطاآبادجھیل بننے کاخطرہ، لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند
-
پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اورالاوٴنسزمیں 100فیصداضافے کی تجویز
-
بارش کے موسم میں درجنو ں شہری لڑکیوں کو لفٹ دینے میں لٹ گئے
-
افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 طالبان ہلاک‘ آٹھ زخمی
-
یوکرائن‘ سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں‘ تین فوجی ہلاک‘ نو زخمی
-
روس میں نیمتسوو کی آخری رسومات میں کئی سیاستدانوں پر شرکت پر پابندی عائد کردی گئی
-
جرمنی ،ہر دوسرے شخص کو روزگار کے دوران جنسی ہراساں کئے جانے کا انکشاف
-
یمنی صدر سعودی عرب میں مصالحتی مذاکرات کے خواہاں،حوثیوں اورعلی صالح کی جماعت نے صنعا سے مذاکرات کی منتقلی کی مخالفت کردی
-
مصر:عدالت کا پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم ،الیکشن کمیٹی کو انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اقدامات سے روک دیا گیا
-
بھارت ،مہاراشٹرا میں بڑے گوشت کی قربانی پر پابندی عائد
-
ہیلری کلنٹن پر وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام
-
ترکی ، صدر اردوآن پر تنقید کرنے والا ایک معروف صحافی گرفتار
-
ریاض‘ تارکین وطن ہر 24 منٹ میں ایک جرم کے مرتکب ، ایک سال کے دوران غیر ملکی تارکین وطن نے 18981 جرائم کا ارتکاب کیا
-
پاکستان اوربھارت کاعوامی سطح پررابطے بڑھانے ،علاقائی مسائل پربات چیت،سرحد پر امن برقرار رکھنے اور سارک کومزیدفعال بنانے پراتفاق ، بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات میں کشمیرسمیت تمام امورپربات ... مزید
-
بھارتی سیکرٹری خارجہ کی وزیراعظم نوا ز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، پاکستانی ہم منصب سے ملاقاتیں، پاک بھارت تعلقات ،مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال ،پاک بھارت کا ملکر کام ... مزید
-
180ویں کور کمانڈرز کانفرنس کاآپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں،فوج کی پیشہ ورانہ مستعدی اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار‘اندرونی و بیرونی سلامتی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیراعظم نواز شریف کا سانحہ پشاور کے شہداء کو ستارہ شجاعت اور تمغہء شجاعت دینے کا اعلان ،صدر مملکت کو سمری ارسال کردی گئی
-
حکومت ملک میں جوہری توانائی سمیت انرجی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے‘ نواز شریف، وزیراعظم کو پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی جانب سے جوہری توانائی پروگرام بارے بریفنگ
-
سپریم کورٹ نے پنجاب‘ سندھ اور کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے حتمی شیڈول کے تحریری نوٹیفکیشن کی کاپیاں اور پانچ سال تک بلدیاتی انتخابات نہ کرانے بارے الیکشن کمیشن سے 24 گھنٹوں میں تحریری ... مزید
-
عمران خان کو بل گیٹس کاٹیلی فون،سانحہ پشاور پر اظہار افسوس، صوبہ خیبر پختونخواہ میں صحت ،اتحادمہم کی تعریف، بچوں کوپولیوجیسے خطرناک مرض سے بچانے کیلئے بھی ہرممکن مددکی بھی پیش کش ،وہ دن دورنہیں ... مزید
-
وزیر اعظم نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پلان ترتیب دے دیا ،ایک خفیہ ادارے کو متعدد ارکان اسمبلی کے فون ٹیپ اور انکی نقل و حرکت مانیٹر کرنے کا ٹاسک دیدیا
-
عمران 15 کروڑ کی پیش کش کرنے والے شخص کا نام بتائیں ورنہ میں بتاؤں گا، پرویز رشید،خیبر پختونخواہ ہارس ٹریڈنگ کا مرکز ہے، تمام بیوپاری اور کھلاڑی وہاں پہنچے ہوئے ہیں عمران نے سیاست کو کاروبار بنا رکھا ... مزید
-
سینیٹ انتخابات، مسلم لیگ ن کا جماعت اسلامی سے رابطہ،مسلم لیگ ن نے اسلام آباد کی سینیٹ کی سیٹ پر جماعت اسلامی سے تعاون مانگ لیا
-
چیئرمین نیب کی انٹرنیشنل کو آپریشن ونگ کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک روپوش کرپٹ عناصر کے خلاف مقدمات چلانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
-
سابق چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینٹ میں پیش نہ کرنے پر ایوان بالا میں (آج ) اٹارنی جنرل طلب، کیا سپریم کورٹ کو معلومات فراہم نہ کرنے پر استثنیٰ حاصل ہے،چیئرمین سینٹ ، ایوان بالا قانونی ... مزید
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی سے جاوید نسیم کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا ہے ،ڈاکٹر شیریں مزاری ،عمران خان نے بھی جاوید نسیم کو پارٹی سے نکال دیا ہے، وقارخان پرویز خٹک کے دوست ہیں ،ضمیر فروش نہیں، ... مزید
-
سینیٹ الیکشن آرٹیکل 226 خفیہ رائے شماری کے تحت ہوں گے ،الیکشن کمیشن،پولنگ بوتھ میں موبائل فون اور ووٹر الیکٹرانکس آلات نہیں لا سکتے ،ہدایت نامہ
-
پاکستان میں مثبت جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنا ہوگا،سعد رفیق ، امید ہے جمہوری قوتیں متحدہوکر ایوان بالا کو آلودہ کرنے والوں کا راستہ روک کر صاف اور شفاف سینٹ انتخابات ... مزید
-
2015ء انتخابات کا سال ہے،خیبرپختونخوا میں اسمبلی چھوڑنی پڑی تو چھوڑدیں گے لیکن ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے،عمران خان،جو بھی ممبر بکا اسے پارٹی سے نکال کر نااہل کروائیں گے،15کروڑ کی پیش کش کرنے والا ... مزید
-
نئی دہلی میں 20 گھنٹے سے پھنسے پاکستانی مسافروں کو لاہور پہنچا دیا گیا ہے
-
امریکہ‘ پاکستانی نژاد شہری پر القاعدہ کو ای میلز میں بم مواد کے لئے خواتین کے نام بطور کوڈ استعمال کرنے کی فرد جرم عائد
-
پی آئی اے نے ریزرو بینک کی منظوری کے بغیر نئی دہلی میں جائیداد خریدی‘ بھارتی وزیر مملکت برائے خزانہ امور ،ائر لائنز کو اس غیر قانونی اقدام پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے‘ جے انت سنہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.