مصر ، اہم قومی شاہراہ پر 3 گاڑیاں ٹکرانے کے باعث 16افراد ہلاک ، 7 زخمی

منگل 31 مارچ 2015 02:34

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء) مصر میں اہم قومی شاہراہ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث 16 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ سہگ ریڈسی صحرائی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :