شادیوں کے شوقین مر دوکو اس کا شوق مہنگا پڑ گیا ،سرعام احاطہ عدالت میں بیویوں نے مل کر چھتروال کر دی

ہفتہ 20 جون 2015 08:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 جون۔2015ء)شادیوں کے شوق مرد کو انتہائی مہنگا پڑ گیا بھانڈا پھوٹنے پر وہ حال ہو جو کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا ،بیویوں سمیت بیویوں کے بھائیوں نے عدالت میں سرعام چھترول شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق خلیل نامی شخص نے چھ شادیاں کیں تھیں جن میں اس نے اپنی چار بیویوں کو طلاق دے دی تھی جن میں سے اس شخص کے 12بچے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل خلیل نے 17سالہ لڑکی عائشہ سے شادی کر کی تھی جس میں سے اس کا ایک بچہ ہے لیکن جب اس کے بھائیوں کو معلوم ہو ا کہ اس شخص نے اس سے قبل پانچ شادیاں کر رکھی تھیں تو وہ پریشان ہو گئے اور آخر کا ر انہوں نے عائشہ کے شوہر سے کہا کہ وہ ان کی بہن کو طلاق دے مگر ان موصوف نے درخواست لکھی اور ضلع کچہری پہنچ گئے جہاں موقف اپنا کہ لڑکی کے بھائی اسے ان کی بہن کو طلاق دینے کیلئے حراساں کر رہے ہیں۔عائشہ کے بھائیوں سمیت خلیل احمد کی سابقہ بیویوں نے احاطہ عدالت کے اند ر ہی اس پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی تاہم کافی دیر کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں نے مداخلت کر تے ہوئے خلیل کی جان خلاصی کروائی۔