حوثی باغیوں نے ریڈلائن عبورکی توپاکستانی حکومت اورفوج حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے دیرنہیں کریگی ، ممنون حسین،حوثی باغیوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں ،مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیربھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی ،کراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے ، غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو

ہفتہ 20 جون 2015 08:28

مکة المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 جون۔2015ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ یمن میں حوثی باغیوں نے ریڈلائن عبورکی توپاکستانی حکومت اورفوج حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے دیرنہیں کریگی ،حوثی باغیوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں ،مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیربھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی ،کراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک غیرملکی نیوزایجنسی کوانٹرویودیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج اورعوام حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے ہروقت تیارہیں ،حوثی باغیوں کے کسی بھی اقدام کوقبول نہیں کیاجائیگا،مشکل وقت آیاتوسعودی عرب میں مقیم 20لاکھ پاکستانی ساتھ ہوں گے ،سعودی عرب کے دفاع میں پیچھے نہیں ہٹیں گے،حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی ریڈلائن عبورکی تودفاع کریں گے،حوثی باغیوں کے کسی بھی اقدام کوقبول نہیں کیاجائیگا،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں ،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات میں کوئی اونچ نیچ نہیں آئی،پاکستان یمن بحران کے لئے سفارتی محاذپرسرگرم ہے،یمن بحران کاحل خون ریزی کے بغیردیرپاہوگا،وزیراعظم نوازشریف نے یمن بحران پرترک صدراوروزیراعظم سے بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کے بعدحالات میں بہتری آئی،رینجرزاورسندھ پولیس جرائم پیشہ افرادکوکیفرکردارتک پہنچائیں گے ،کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے،آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ،اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری میں کمی آئی ،اس کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے بعدفاٹامیں صحت ،تعلیم کیلئے منصوبے بنائے گئے ہیں ۔سابق صدرآصف علی زرداری کے موجودہ فوج کے بارے میں بیان پربات کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی بیان سے آپریشن ضرب عضب ،کراچی آپریشن پرکوئی فرق نہیں پڑیگا۔پاک بھارت تعلقات کے بارے میں صدرمملکت نے کہاکہ کشمیرکے حل کے بغیرپاکستان اوربھارت میں دوستی نہیں ہوسکتی،بھارت سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرناہونگے