ایان علی کی درخواست ضمانت ، وفاق سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری ،ملزمہ کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ، معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے :سردار خرم لطیف کھوسہ

ہفتہ 20 جون 2015 08:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 جون۔2015ء ) ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمہ ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاق سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دےئے۔ جسٹس عبدالسمیع نے کیس کی سماعت شروع کی توایان علی کے وکیل سردار خرم لطیف کھوسہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ ایان علی کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

آیان علی کیس کی ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی حب کہ معاملہ کوسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ،علی ایئر پورٹ کے اس حصے میں تھی جہاں اسے مسافر تصور نہیں کیا جاسکتا۔ایان علی نے بورڈنگ کارڈ بھی حاصل نہیں کیا تھا،جب وہ مسافر کی تعریف میں نہیں آتیں تو اسمگلر کیسے قرار دیا جا سکتا البتہ ایان علی بے قصور ہے لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ جسٹس عبدالسمیع نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 26 جون کو کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا جبکہ وفاق سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دےئے۔

متعلقہ عنوان :