حفیظ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،عمر اکمل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

بدھ 2 مارچ 2016 08:30

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء ) مڈ ل آرڈر بلے باز عمر اکمل پاکستان کے کامیاب ترین ٹی ٹونٹی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی میں متحد ہ عرب امارت کے خلاف گزشتہ روز میچ کے دوران عمر اکمل اپنی 50رنز کی ناقابل شکست فاتحانہ اننگز کے دوران ساتھی کھلاڑی محمد حفیظ (1528) کو پیچھے چھوڑکر پاکستان کے لیے سب سے زیادہ اور دنیا میں چوتھے نمبر پر زیادہ ٹی ٹونٹی رنز کرنے والے بلے باز بن گئے،اسی اننگز میں ففٹی مکمل کرکے انہوں نے حفیظ کا ہی پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 8نصف سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

(جاری ہے)

25سالہ عمر اکمل اب تک 73ٹی ٹونٹی میچز میں 27.35کی اوسط سے 1559رنز سکور کرچکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم 2140رنز کیساتھ کامیاب ترین ٹی ٹونٹی بلے باز ہیں ، انکے ہم وطن مارٹن گپٹل 1665رنز کیساتھ دوسرے اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان 1639کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :