ملک میں جگر کی پیوند کاری کا کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں،سینٹ میں انکشاف ،وفاقی حکومت بحرین حکومت کیساتھ ملکر ہسپتال قائم کرنے کیلئے مذاکرات کررہی ہے، ملک میں زچگی کے دوران اموات کی شرح میں کمی آئی ہے، اموات کی شرح 2006-07ء میں 320 کے مقابلہ میں 2012-13ء میں 267 تک آگئی ، پانچ سالوں کے دوران بھارت ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، روس ، برطانیہ اور امریکہ میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے جاری ویزو ں کی تعداد 11لاکھ 61ہزار 474 ہے ،،وفاقی وزراء کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

بدھ 2 مارچ 2016 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں جگر کی پیوند کاری کا کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں ، وفاقی حکومت بحرین کی حکومت کے ساتھ جگر کی تبدیلی کے مریضوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہسپتال قائم کرنے کی غرض سے مذاکرات کررہی ہے ملک میں زچگی کے دوران ہونے والی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے اموات کی شرح 2006-07ء میں 320 کے مقابلہ میں کم ہوکر 2012-13ء میں 267 تک آگئی ہے پانچ سالوں کے دوران بھارت ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، روس ، برطانیہ اور امریکہ میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے جاری کئے گئے ویزو ں کی تعداد 11لاکھ 61ہزار 474 ہے ۔

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس شاہد خاقان عباسی نے کرنل ریٹائرڈ طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں آگاہ کیا کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں تبدیلی کا کوئی سینئر موجود نہیں ہے اس حوالے سے مریضوں کا کوئی ریکارڈ وزارت کے پاس موجود نہیں ہے ملک میں جگر کی پیوند کاری کا سنٹر قائم کرنے کیلئے حکومت پاکستان اور بحرین کے مابین بات چیت چل رہی ہے وزارت قومی صحت حکام نے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران زچگی کے دوران ہونے والی اموات کی شرح ایک لاکھ میں سے 320کم ہوکر 1لاکھ میں سے 287 تک آگئی ہے پاکستان میلنیم ڈویلپمنٹ گول کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار تیرہ میں پاکستان نے زچگی سے ہونے والی اموات کا ٹارگٹ ایک سو چالیس رکھا تھا جو کہ حاصل نہیں کیا جاسکا ہے پنجاب میں دو ہزار چھ سات میں زچگی کے دوران ماؤں کی 227 سندھ میں 350 کے پی کے میں 275، بلوچستان میں سات سو آزاد کشمیر 201، گلگت بلتستان میں 450 اموات ریکارڈ کیا گیا جبکہ پی ڈی ایچ ایس 2012-13ء کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں زچگی کے دوران بچوں کی شرح اموات 105، سندھ میں 93کے پی کے میں 70، بلوچستان میں 111، اسلام آباد میں 43اور پنجاب میں 89 ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجارت و انچارج وزیر خارجہ امور نے سینیٹر تنویر احمد خان کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بھارت ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، روس ،برطانیہ اور امریکہ میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے گیارہ لاکھ اکسٹھ ہزار 474 ویزے جاری کئے گئے ہیں بھارت میں ایک لاکھ ترانوے ہزار 144، بنگلہ دیش میں پندرہ ہزار 609، افغانستان میں 3لاکھ 92ہزار ایک سو بائیس روس میں پاکستانی مشنز نے چار ہزار نو سو اٹھارہ ، برطانیہ میں قائم سفارتخانہ نے تین لاکھ بارہ ہزار 735 اور امریکہ میں قائم مشنز نے ایک لاکھ اٹھانوے ہزار 744 ویزے جاری کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین ڈائیلاگ دونوں ممالک کی رضا مندی سے ہوں گے پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے ہیں دونوں ممالک کے مابین سیکرٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات ہونا تھے یہ ابھی منعقد نہیں ہوئی ہے ۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ این ایچ اے قومی شاہراہوں اور موٹرویز اور ان کی تعمیرات میں ڈیزائن اور مخصوص تعمیراتی کاموں میں اے اے ایس ایچ ٹی اور معیار کو استعمال کررہا ہے ان معیاروں کو امریکہ میں تیار نہیں کیا گیا او عالمی طور پر تسلیم کیا گیا ہے