دھرنے کے شرکاء نے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کے ساتھ ہی مذاکرات کرنے کا اعلان

منگل 29 مارچ 2016 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء) دھرنے کے شرکاء نے اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ ہی مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے واضح کیا ہے کہ حکومت صرف ان لوگوں کو ہی مذاکرات کے لئے بھجوائے جن کے پاس فیصلوں کے لئے اختیارات موجود ہوں وگرنہ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے مذاکراتی ٹیم میں اسحاق ڈار اور ایاز صادق بھی ساتھ ہوں۔