عراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان امریکی فوجی اہلکار کے والد ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:54

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء ) عراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان امریکی فوجی اہلکار کے والد ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ہونے والے ڈیموکریٹ پارٹی کے کنونشن سے خطاب میں پاکستانی نڑاد خضرخان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے امریکی آئین پڑھا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ کیا ان کا بیٹا امریکی نہیں تھا یا اس نے اپنی جان قربان کرکے امریکی فوج کی خدمت نہیں کی؟یاد رہے کہ خضر خان کے بیٹے کیپٹن ہمایوں خان 2004 میں عراق میں ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے، اس وقت ان کی عمر 27 سال تھی۔

خضر خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے میرے بیٹے کو امریکا کا بہترین شہری قرار دیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے دھمکی تھی کہ اگر وہ امریکا کے صدر بن گئے تو وہ مسلمانوں کے امریکا آنیپر پابندی لگادیں گے، اس کے علاوہ وہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کی بھی تجویز دے چکے ہیں۔

خضر خان نے اپنے بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو آئین کی کاپی ادھار لینے کی بھی پیشکش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئین میں ان الفاظ 'آزادی اور سب کے لیے قانونی حفاظت‘ کو بغور پڑھیں، ساتھ ہی انھوں نے سوال کیا کہ 1980 میں امریکا منتقل ہونے والے خضر خان کا کہنا تھا کہ ‘وہ اور ان کی اہلیہ محب الوطن امریکی مسلمان ہیں اور بہت سے تارکین وطن کی طرح وہ بھی خالی ہاتھ اس ملک میں آئے تھے'۔

متعلقہ عنوان :