داعش یوم آزادی پر لال قلعے میں خطاب کے دوران وزیراعظم مودی پر حملہ کرسکتی ہے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
داعش مودی پر حملے کیلئے چھوٹے ڈرون طیارے استعمال کر سکتی ہے، ممکنہ دہشت گرد حملے کی نشاندہی پکڑی گئی ایک ٹیلی فون کال سے کی گئی ، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی اداروں نے کسی بھی دہشت گردحملے سے نمٹنے کے لئے خصوصی مشقیں بھی شروع کر دیں،لال قلعے کے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تمام عمارتوں پر اسپیشل کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے ، داعش اور دیگر گروپ مودی پر مشترکہ حملہ کر سکتے ہیں ،القاعدہ اور داعش بھارتی فوج اور پولیس کو بھی نشانہ بنانے کی تیاری کررہی ہے معروف بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “ کی رپورٹ
ہفتہ 30 جولائی 2016 10:49
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء)بھارتی میڈیا نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ داعش رواں سال 15اگست کو یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو لال قلعے میں تقریب کے موقع پر نشانہ بنا سکتی ہے، داعش مودی پر حملیکیلئے چھوٹے ڈرون طیارے استعمال کر سکتی ہے، ممکنہ دہشت گرد حملے کی نشاندہی پکڑی گئی ایک ٹیلی فون کال سے کی گئی ، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی اداروں نے کسی بھی دہشت گردحملے سے نمٹنے کے لئے خصوصی مشقیں بھی شروع کر دیں۔
بھارت کے معروف اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کے شدید خدشات موجود ہیں کہ داعش اس سال 15اگست کو یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو لال قلعے میں تقریب کے موقع پر نشانہ بنا سکتی ہے ۔(جاری ہے)
بھارت میں حملوں کی رپورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔
انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی اداروں نے کسی بھی دہشت گردحملے سے نمٹنے کے لئے خصوصی مشقیں بھی شروع کر دی ہیں اور اس کے لئے خاص تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی اس سے پہلے کہیں مثال نہیں ملتی ۔ لال قلعے کے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تمام عمارتوں پر اسپیشل کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے جس کے لئے تیاری کی جا رہی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی پچھلی دو تقاریب کے دوران عین وقت پر بلٹ پروف شیشے سے نکل کر خطاب کیا تھا جس پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بھارت کے اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے حکومت کو اب انتہائی سختی سے خبردار کیا ہے کہ اس سال دہشت گردی کے انتہائی شدید خطرے کے پیش نظر یوم آزادی پر نریندر مودی کا خطاب ہر صورت بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے کرایا جائے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش نریندر مودی پر حملے کے لئے چھوٹے ڈرون طیارے استعمال کر سکتی ہے ۔ ممکنہ دہشت گرد حملے کی نشاندہی ایک ٹیلی فون کال سے کی گئی ہے جسے انٹرسپٹ کیا گیا تھا ۔ داعش اور دیگر گروپ مودی پر مشترکہ حملہ کر سکتے ہیں ۔القاعدہ اور داعش بھارتی فوج اور پولیس کو بھی نشانہ بنانے کی تیاری کررہی ہے ۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کر دی گئیں ۔ ایک سال قبل جولائی میں پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے بھی ایک رپورٹ میں داعش کی جانب سے بھارت میں کسی بڑے حملے کی نشاندہی کی تھی ۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے امریکی اداروں سے ملنے والی رپورٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ داعش بھارت کے اندر بڑی جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہی ہے اور داعش حملے کے لئے طالبان اور دیگر گروپوں کو ساتھ ملائے گی ۔ جنوبی ایشیا کے شدت پسند بھارت پر حملے کو مقدس مشن سمجھتے ہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 30 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
نادرا حکام نے شناختی کارڈ کی نئی فیسوں کا اعلامیہ جاری کردیا
-
فراڈ کے ذریعے کئی سرکاری افسران کو ایگزیکٹو اپارٹمنٹس کی بوگس الاٹمنٹ میں ملوث پی ایچ اے ایف کے 4 افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے‘ بوگس اور فراڈ کے ذریعے کی گئی تمام الاٹمنٹس کالعدم ... مزید
-
خیبر ایجنسی میں نا معلوم افراکا سابق اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کے گھر پر دستی بم سے حملہ ،2افراد جاں بحق،6زخمی
-
بلوچستان میں دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،کمانڈر سدرن کمانڈر
-
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق
-
ملک بھر میں پراپرٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ متوقع‘ ایف بی آر ا ور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں کے درمیان ڈی سی ریٹ کو برھانے پر اتفاق
-
نندی پور پاور پراجیکٹ کیلئے فروری2017ء میں ایل این جی فراہم کردی جائے گی‘ خواجہ محمد آصف
-
اقتصادی راہداری منصوبے ، لکی سیمنٹ کا پیداوار میں اضافے کا فیصلہ
-
نیشنل ٹی 20کپ قومی ٹی ٹونٹی کپ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، یونس خان اور محمد آصف کو کوئی خریدار نہ ملا
-
مری، وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں 7گھنٹے طویل اجلاس
-
نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے گورنرسندھ نے حلف لیا
-
وزیر اعظم نا اہلی کیس :درخواستیں سماعت کیلئے منظور،الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے
-
وزیرِداخلہ چوہدری نثار کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کر دیاگیا
-
سینیٹ میں سائبر کریم بل 2016 ء بل پر 50 سے زائد ترامیم کے ساتھ متفقہ طورپر منظور
-
گذشتہ 5سالوں کے دوران بھارتی حکام نے 450ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے،سرتاج عزیز
-
مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات جلد ہونے چاہئیں‘ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے‘ امریکی محکمہ خارجہ
-
پاکستان اور روس کا 2بلین ڈالر کے ایل این جی پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کیلئے اتفاق
-
وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی سے متعلق اعترافی بیان گھبراہٹ کا شکار ہو کر دیا، وسیم اختر کی نشاندہی پر اسلم کالا پکڑا گیا، متحدہ کے دو ایم پی ایز فرار ہو گئے، جلد مزید گرفتاریاں بھی ہونگی
-
داعش یوم آزادی پر لال قلعے میں خطاب کے دوران وزیراعظم مودی پر حملہ کرسکتی ہے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
فحش فلموں کی دنیا میں نادیہ علی وہ واحد نام ہے جو اپنا تعلق پاکستان سے بتاتی ہے
-
جوزف ووٹیل اپنی اوقات یاد رکھیں
-
حلب میں فضائی حملہ میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 10 شہری جاں بحق
-
فراڈ کیس میں اداکار راجپال یادیو جیل بھیج دیا گیا
-
عراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان امریکی فوجی اہلکار کے والد ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے
-
بیٹی کو کیوں پیدا کیا، بھارت میں ایک شخص نے تین بچوں کی ماء کو قتل کر ڈالا
-
شمالی کوریا کی جانب سے امریکی فوجیوں کے جنوبی کوریا سے انخلاء کا مطالبہ
-
پاپائے کلیسا پوپ فرانسس پاوٴں پھسلنے سے زمین پر گر پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.