کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

نائن زیرو کے اطراف میں رینجرز کا سرچ آپریشن ،4مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء )کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ رینجرز نے نائن زیرو کے اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران 4مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈر بی ایریا واٹر پمپ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔دوسری جانب نائن زیرو کے اطراف میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 4مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز نے نائن زیرو کے اطراف کی گلیوں سے 4مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :