باراک اوباما گوانتانا موبے جیل کی بندش کا وعدہ وفا نہ کر سکے
امریکی صدر نے اپنے دونوں ادوار میں 175 قیدیوں کو منتقل کیا،جیل میں قیدیوں کی تعداد 242 سے کم ہوکر صرف 59 رہ گئی گوانتانا جیل میں صرف59 افراد کیلئے امریکہ لاکھوں ڈالر خرچ کررہا ہے ،باراک اوباما
پیر 26 دسمبر 2016 10:11
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء)امریکی صدر براک اوباما نے 2008 میں اپنی پہلی صدارتی مہم کے دوران جیل کو بند کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر آئندہ ماہ 20 جنوری کو وہ اپنے عہدے کا دوسرا اور آخری مرحلہ مکمل کرکے سبکدوش ہونے والے ہیں مگر تاحال ان کی جانب سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں ہوسکا۔ صدر براک اوباما نے کیوبا میں امریکی جیل گوانتاموبے کو کھلارکھنے کی خواہشات پر کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، براک اوباما اس جیل کو بند کرنے کے لیے متعدد بار کوشش کر چکے ہیں۔
امریکی صدر براک اوباما نے امریکی دفاعی بل 2017 پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت فوج کی جانب سے داعش کے خلاف کارروائیاں برقرار رکھنے کے لیے 611 ارب ڈالرز کے فنڈز رکھے گئے ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ بل امریکی صدر کو جیل بند کرنے سے بھی روکتا ہے۔(جاری ہے)
قانون سازوں نے اوباما انتظامیہ کو پیغام دیا تھا کہ وہ جیلوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مستقبل کی سہولت کے طور پر کھلا رکھنا چاہتے ہیں، مگر آنے والا امریکی صدر ریپبلکن ہے، اس لیے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قانون ساز اپنا مقصد پورا کریں گے۔
وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق براک اوباما کا کہنا ہے کہ کیوبا میں موجود جیل کے لیے ہم کئی سال سے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں جبکہ جیل میں موجود صرف 60 افراد کو حراست میں رکھنا بحیثیت ایک قوم ہمارے مفادات کے خلاف ہے جس سے دنیا بھر میں ہماری ساکھ متاثر ہورہی ہے۔امریکی صدر نے دلیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیل کو کھلا رکھنا امریکی قومی سلامتی کے مفادات کو پانی میں بہانے کے مترادف ہے، اس سے ہمارے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں اور یہ انتہاپسندوں کو بھی مزید متشدد بنارہا ہے۔براک اوباما کے مطابق انہوں نے اپنے دونوں حکومتی ادوار میں گوانتاناموبے جیل سے 175 قیدیوں کو منتقل کیا اور جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد 242 سے کم ہوکر صرف 59 رہ گئی،ان کی انتظامیہ نے آخری 2 سال کے دوران 73 قیدیوں کو منتقل کیا جبکہ وہ اپنے آخری دن تک قیدیوں کی منتقلی جاری رکھیں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ کانگریس کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے برعکس ہمیں جیل بند کرکے اپنی قومی غیرت کے خلاف لگے داغ کو صاف کرنا پڑے گا، کانگریس کی پالیسی کو تبدیل نہیں کیا گیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ انہوں نے رواں برس فروری میں جیلوں کو بند کرنے سے متعلق ایک منصوبہ کانگریس میں پیش کیا تھا، مگر دونوں ایوانوں میں اکثریت رکھنے والے ریپبلکن قانون سازوں نے اس منصوبے کو مسترد کردیا۔ دفاعی بل 2017 کے تحت کانگریس کی منظوری کے بغیر کسی بھی تعمیراتی منصوبے کے لیے فنڈز استعمال نہیں کیے جا سکیں گے اور نہ ہی گوانتاموبے جیل سے قیدیوں کو حراست میں لینے اور محکمہ دفاع کے حوالے کیا جا سکے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 26 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مل کر صوبے کا حق وفاق سے حاصل کر کے رہونگا،پرویز خان خٹک
-
سی ٹی ڈی کو فورتھ شیڈول افراد کی جائیداد، بینک تفصیلات طلب کرنے کا اختیار مل گیا
-
گورنر سندھ خرابی صحت کی بنا پر مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے
-
بلدیاتی اداروں کوآئینی ترامیم کے بعد آئندہ30دن تک فعال کر دیا جائے گا ،راناثناء اللہ
-
سمندری کے رہائشی نے قبضہ گروپ سے اراضی کی واپسی کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو درخواست دیدی
-
خطرناک دماغی بیماری میں مبتلا بچہ آپریشن کے بعد روبصحت، والدین کی ڈاکٹروں اور وزیر اعلی کو دعائیں
-
فلپ مورس کا بونیر میں غیرقانونی سگریٹ ساز فیکٹری میں اپنی مشینری استعمال ہونیکا اعتراف
-
نسوات ،چارباغ سے تعلق رکھنے والے بچے عرفان اللہ کے باپ کا معمہ حل ہوگیا
-
و رکر زویلفیئر فنڈ پشاور میں55کروڑ کرپشن کا نیا سکینڈل
-
نیب نے چار سال قبل وفات پا جانے والے مجرم کو 5 ملین ریکوری کا نوٹس جاری کر دیا
-
روسی فوجی طیارہ بحیرہ اسود میں گرکر تباہ،91 افراد ہلاک
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے متنازع خیراتی ادارے کو بند کرنے کا عہد
-
اقوام متحدہ کی قرارداد،اسرائیل میں امریکی سفیر کی طلبی ،احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
-
چلی میں 7.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے ،سونامی وارننگ جاری
-
بھارت،کیرالہ کے مندر میں بھگڈر مچنے سے 20افراد زخمی ،7کی حالت تشویشناک
-
کیمرون میں کرسمس کے موقع پر خود کش دھما کہ، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی
-
ترکی: شدت پسندی کی حمایت پر ہزاروں سوشل میڈیا صارفین سے تفتیش
-
دْنیا پر مادہ پرستی غالب آ چکی ہے: پوپ
-
سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی ارامکو کی اگلے دس سالوں میں 49 فیصد شیئر فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی
-
باراک اوباما گوانتانا موبے جیل کی بندش کا وعدہ وفا نہ کر سکے
-
چودھری شجاعت اور آصف زرداری ملاقات میں گرینڈ اپوزیشن الائنس پر اہم بات چیت
-
کرپشن کی ٹیم بنائی گئی تو نواز شریف کپتان ، مولانا فضل الرحمن وائس کپتان ، آصف زرداری ، شبہاز شریف کوچ ہیں، عمران خان
-
پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور ترقی و خوشحالی کی جانب بڑ ھ رہا ہے،آصف زرداری
-
نیکٹا نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997ء اور عوامی نمائندہ ایکٹ 1976ء میں ترامیم کی تجویز دیدی
-
اقتصادی راہداری میں شمولیت پر غور کر رہے ہیں: نائب وزیر اعظم ازبکستان
-
پنجاب بھر میں ڈی سی اوز کا عہدہ ختم، ڈپٹی کمشنر بنا دیئے گئے، سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء جاری کر دی گئی
-
آصف زرداری زبردست سرپرائز دینگے،عوام24 گھنٹے انتظار کریں،بلاول بھٹو زرداری
-
کراچی :آصف زرداری کے ساتھی انورمجیدکے گھرپرچھاپا
-
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
-
نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے چارج سنبھال لیا
-
بھارت کی پاکستانی اقلیتوں کیلئے شہریت فیس میں کمی
-
عمران خان پینترے بدلنے کے ماہر ہیں انہیں اول انعام ملنا چاہئے،مولانا فضل الرحمان
-
قائداعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
وزیراعظم نواز شریف 67 برس کے ہوگئے، والدہ نے سالگرہ منائی، کیک کھلایا، دعائیں دیں اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا
-
قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق ملک کو ترقی دینا ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ
-
صدر مملکت کی عوام سے آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء اور خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل
-
ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین بادشاہت ہے،سراج الحق
-
عالمی قانون کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کا پابند ہے، رضا ربانی
-
مصرمیں بحری جہازمیں پھنسے پاکستانی اورجہازکاعملہ آج عدالت میں پیش ہو نگے
-
2016ء فضائی حادثات کی تاریخ میں خونی ترین سال رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.