آئندہ 10سال میں شمسی توانائی کوئلے سے سستی ہوجائے گی ،شمسی توانائی کی موجودہ قیمت کوئلے کی توانائی سے نصف ہے، بلوم برگ

منگل 17 جنوری 2017 11:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2017ء)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 10سال میں شمسی توانائی کوئلے سے سستی ہوجائے گی ،شمسی توانائی کی موجودہ قیمت کوئلے کی توانائی سے نصف ہے ۔

(جاری ہے)

پیرکے روزامریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سالوں میں شمسی توانائی کوئلے سے سستی ہوجائے گی ۔گزشتہ سال 2016ء میں چلی سے امارات تک کئی ممالک نے شمسی توانائی کوفروغ دیا،شمسی توانائی استعمال کرنے والے ممالک نے تین سینٹ فی کلوواٹ فی گھنٹابجلی بنانے کاریکارڈبنایا۔رپورٹ کے مطابق شمسی توانائی کی موجودہ قیمت کوئلے کی توانائی سے نصف ہے ،2009ء سے شمسی توانائی کی قیمتوں میں62فیصدکمی آئی ہے

متعلقہ عنوان :