سعودی وزارت لیبرکافیصلہ:قاضی نے پاکستانی ڈرائیورکیخلاف کفیل کی حمایت میں فیصلہ سنادیا
سعودی وزارت کے فیصلے نے پاکستانی ڈرائیورسے بچوں کی کفالت چھین لی،اب اقامہ تجدید کروانے کیلئے بھی رقم نہیں ہے وزیراعظم نوازشریف اور سعودی عرب کے خادم الحرمین شریفین اورمتعلقہ اداروں سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل ہے،سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیورکامطالبہ
منگل 17 جنوری 2017 11:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2017ء)سعودی عرب کی وزارت لیبراینڈسوشل افیئرزنے اپنے مقامی کفیل کے حق میں فیصلہ دے کرپاکستانی ڈرائیورکے حقوق کے تحفظ کی دھجیاں اڑادیں،جس پرپاکستانی محنت کشوں سمیت دیگرغیرملکیوں میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب کی وزارت لیبراینڈسوشل افیئرزنے اپنے سعودی شہری کفیل کی حمایت میں حق سچ کاگلاگھونٹ کرظالم کوفتح دلادی۔
سعودی عرب کی لیموزین کمپنی میں گزشتہ 16سالوں سے بطورڈرائیورکام کرنے والے پاکستانی محنت کش محموداحمدنے یہاں اپنی خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وہ16سالوں سے سعودی عرب کی لیموزین کمپنی میں بطورڈرائیورکام کررہے تھے۔لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ کمپنی قوانین میں ان کی ماہانہ تنخواہ ،میڈیکل سمیت دیگرحقوق بھی ہیں۔(جاری ہے)
کمپنی کاکفیل بڑی مہارت کے ساتھ ان سادہ لومحنت کشوں سے چاریاپانچ مہنیوں بعدمختلف لیٹرزپرانگوٹھا ،یادستخط کروالیتے،جس میں درج ہوتاکہ میں نے اپنی ماہانہ تنخواہ ودیگرحقوق وصول کرلیے ہیں۔
محموداحمدنے بتایا کہ لیموزین کمپنی میں بطورڈرائیورکام کرنے کے دوران ان کے ٹریفک چالان بھی ہوئے۔جس کی مدمیں انہوں نے 19400ریال جمع کروائے۔اسی طرح میرے اقامے کی مدت ختم ہوئی تواقامہ تجدید کروانے کیلئے10ہزارریال کفیل کودیے۔لیکن کفیل نے اس کے باوجوداقامہ تجدید نہیں کیا۔محموداحمد نے بتایا کہ لیموزین کمپنی میں میری 16سالوں کی تنخواہ 76800ریال بنتی ہے جبکہ 150ریال ماہانہ کے حساب سے حقوق28800ریال بنتے ہیں۔ لیکن جب اپنے کفیل سے حق مانگاتو وہ میرے خلاف ہوگئے۔جس پرکفیل نے ان کااقامہ حروف کروادیا۔محمودنے بتایا کہ جب انہیں معلوم ہواکہ کفیل نے ان کااقامہ حروب کروادیاہے تو انہوں نے انصاف کیلئے وزارت لیبراینڈسوشل افیئرزکودرخواست دی۔وزارت کے زیرتحت کیس کی 4یا5سماعت ہوئیں۔مختلف سماعتوں میں قاضی نے ان کے حق میں فیصلے دیے۔لیکن بعد ازاں کفیل کی حمایت میں ان کیخلاف فیصلہ دے دیا۔پاکستانی شہری محموداحمدنے وزیراعظم محمدنوازشریف اور سعودی عرب کے خادم الحرمین شریفین اورمتعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔کیونکہ اب ان کے پاس اپنے بچوں کی کفالت کرنے کیلئے اقامہ تجدید کروانے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 16سالوں سے ماں باپ،بیوی بچوں اور بہن بھائیوں سے بھی نہیں ملے۔بلکہ ان طویل عرصے میں لاکھوں ریال کماکرلیموزین کمپنی کودیے ہیں۔لیکن اس کے باوجود نہ ان کااقامہ تجدید کیاگیااور نہ ہی انصاف ملا۔واضح رہے سعودی عرب میں اس طرح کے محنت کش پاکستانیوں کی کثیرتعدادموجود ہے جن کے ساتھ سعودی شہری غلاموں جیساسلوک کرتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 17 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
تحریک انصاف کا شہباز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات
-
اسلام آباد،نجی سکول میں خودکشی کرنیوالے طالب علم کی موت کا معمہ حل
-
عمران خان کا الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کا تاثر بالکل بے بنیاد ہے: ترجمان تحریک انصاف
-
پی آئی اے نے ہلڈن برینڈ کو دوبارہ چیف آپریٹنگ آفیسر بنا لیا
-
لاہور، معروف فوڈچین کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ایک اور شخص دم توڑ گیا
-
پاکستان سنی تحریک کے بانی سلیم قادری کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
سعودی وزارت لیبرکافیصلہ:قاضی نے پاکستانی ڈرائیورکیخلاف کفیل کی حمایت میں فیصلہ سنادیا
-
مصری عدالت کا بحری احمر کے دو جزیرے سعودی عرب کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ برقرار
-
امریکہ: ٹرمپ کی تقریب بائیکاٹ کرنے والوں میں اضافہ
-
آئندہ 10سال میں شمسی توانائی کوئلے سے سستی ہوجائے گی ،شمسی توانائی کی موجودہ قیمت کوئلے کی توانائی سے نصف ہے، بلوم برگ
-
’مشرق وسطیٰ میں پناہ گزیوں کے بحران کا سبب امریکہ‘ہے ، جرمنی کا کرارا جواب
-
بھارت کی این ایس جی میں شمولیت الوداعی تحفہ نہیں ہوسکتا، چین کا امریکا کو پیغام
-
سعودی عرب ، پانچ ہزار کا سونا خریدنے والا منی لانڈرنگ کا ملزم
-
مانچسٹر : مکان میں دھماکا، 7 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
-
نیوزی لینڈ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے کا خواہاں
-
اردن:بلقاء گورنریٹ کے نیچر ریزرو میں3 خون خوار شیروں کا حملہ
-
پانامہ کیس ،کیا اسمبلی میں کی گئی غلط بیانی پرآرٹیکل 62کا اطلاق نہیں ہوتا ،سپریم کورٹ
-
الزام تراشی سے پائیدار امن اور استحکا م کو نقصان پہنچتا ہے،پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز کئے ہیں،پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے جو افغانستان کے خلاف استعمال ... مزید
-
پاکستان اپنی سر زمین کسی ملک کیخلاف استعما ل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا، اسحاق ڈار
-
حویلیاں طیارہ حادثہ، جاں بحق ہونیوالے عملے کے 5ارکان کو نشہ آور یا زیرہلی ادویات دیئے جانے کا خدشہ
-
پی ٹی آئی فنڈنگ کیس ، عمران خان نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی، تحریری معافی نامہ جمع
-
پانامہ کیس عوامی عدالت میں پٹ چکا ہے ، سپریم کورٹ سے بھی جلد فارغ ہو جائے گا، عمران خان جلسے جلوسوں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے انتخابات کی تیاری کریں ،تیاری نہ کی تو 2018میں ایک بار پھر دھاندلی کا رونا ... مزید
-
اپوزیشن جھوٹ کی بجائے سچ کی سیاست کرے،اسحاق ڈار
-
حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے،بلاول بھٹو
-
ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ حب رویور روڈ میں ادا
-
سینیٹرسعید غنی پر بے بنیاد الزامات : پیمرا شکایات کونسل کی طرف سے ’میٹرو1‘ٹی وی چینل پر 10لاکھ روپے جرمانہ کی سفارش
-
تحریک انصاف ریجنل صدر فیصل آباد نے پارٹی قیادت کے غیر سیاسی رویہ پر استعفیٰ دیدیا
-
اب شیخ کا خودکش دھرنا ہوگا جسے دنیا یاد رکھے گی، شیخ رشید احمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.