شام میں دہشتگردوںکاروسی سفارتخانے پر حملہ،جانی نقصان نہیں ہوا

دہشتگرد وں نے دمشق میں سفارتخانے کو نشانہ بنایا جو امن مذاکرات کے مخالف ہیں، ایک گولہ سفارت خانے کی عمارت سے تقریبا20 میٹردورگرا جبکہ دوسراگولہ دفاتر اور رہائشی عمارت کے درمیانی احاطے میں گرا،روسی وزارت خارجہ

ہفتہ 4 فروری 2017 23:08

دمشق /ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء)شام کے دارالحکومت دمشق میں دہشتگردوںنے روسی سفارتخانے کو نشانہ بنایا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے کہاہے کہ دہشتگرد وں نے دمشق میں اس کے سفارتخانے کو نشانہ بنایا ہے جو امن مذاکرات کے مخالف ہیں۔ماسکومیں روس کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہاگیاکہ ایک گولہ سفارت خانے کی عمارت سے تقریبابیس میٹردورگرا جبکہ دوسراگولہ سفارت خانے کے دفاتر اور رہائشی عمارت کے درمیانی احاطے میں گرا۔حملے میں مالی نقصان کے سوا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔