جڑانوالہ،پیپلز پا رٹی رہنما اسد نوا ز کلیا ر کے صا حبزا دے کی گا ڑی پر فا ئرنگ ،معجزا نہ طو ر پر محفوظ رہے

جمعہ 24 مارچ 2017 22:42

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)پاکستان پیپلز پا رٹی کے راہنما اسد نوا ز کلیا ر کے صا حبزا دے کی گا ڑی پر نا معلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فا ئرنگ ،معجزا نہ طو ر پر محفوظ ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ کلیا ر ہائوس کے رہا ئشی پاکستان پیپلز پا رٹی کے راہنما را ئے اسد نوا ز کلیا رکابیٹا اویس بہاول گزشتہ شب اپنی کار پر ڈیرے سے شہرکی جانب آرہا تھا کہ لاہور روڈ پر کلیار موڑ کے قریب تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر دی مگر گاڑی میں موجود اسد کلیار کا بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور گاڑی کو چار فائر لگے ۔

فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار افراد فرار ہوگئے ۔ تاہم تھانہ لنڈیانوالہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔