مریم نواز 2018ء میں پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ سکتی ہیں
ان کی بچپن سے سیاسی تربیت ہوئی ہے،پارٹی میں یہ خواہش پیدا ہو رہی ہے کہ مریم نواز کو مرکزی سیاست کا حصہ ہونا چاہیے،ان میں وزیراعظم نواز شریف کی جھلک نظر آتی ہے، سیاست میں مریم نواز کا کوئی مقابلہ نہیں،اپوزیشن ان سے خوفزدہ ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
جمعہ 24 مارچ 2017 23:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پچھلے تین سال کے دوران بھرپور کام کیا ہے اور پاکستان کا پہلا سماجی پروگرام ’’ہیلتھ کیئر‘‘ پیش کیا، اس کے علاوہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام اور ایجوکیشن پروگرام بھی تشکیل دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کسی عہدے کے بغیر ایجوکیشن، ہیلتھ اور یوتھ پروگراموں میں ابھی تک اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پارٹی میں یہ خواہش پیدا ہو رہی ہے کہ مریم نواز کو مرکزی سیاست کا حصہ ہونا چاہیے،اس سلسلے میں پارٹی میں ان کی حمایت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مریم نواز شریف میں وزیراعظم نواز شریف کی جھلک نظر آتی ہے کیونکہ وہ 2013ء کے انتخابات میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ رہیں اور لوگوں کیلئے بہت سے کام کئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے پاس اس وقت کوئی سیاسی عہدہ نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کی کسی ٹرانزیکشن میں مریم نواز کا کوئی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے لاکھوں روپے خرچ کر کے پراجیکٹس کیلئے کنسلٹنٹ لائے لیکن مریم نواز نے تین پروگرام ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن اور یوتھ پروگرام شروع کئے اور ان پروگراموں کے ذریعے اپنے والد کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے عوام کے کسی پیسے کو ہینڈل نہیں کیا بلکہ یہ پروگرام حکومت چلا رہی ہے، جس میں ایجوکیشن پر وزارت کیڈ، نیشنل ہیلتھ پر نیشنل ہیلتھ سروسز جبکہ یوتھ پروگرام پر لیلیٰ خان کام کر رہی ہیں۔ موروثی سیاست سے متعلق سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے اس سے اختلاف ہے، میرا تعلق ایک سیاسی خاندان سے ہے، جس کی تین نسلیں سیاست میں رہی ہیں لیکن ایک ایسا بندہ جس کی سیاسی تربیت ہو،وہ سیاست، ملک اور عوام کیلئے بہتر کام کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پچھلے تین سال کے دوران جو کام کیا ہے وہ ہر عام آدمی نہیں کر سکتا۔ پاناما لیکس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کی گئی ہے،اپوزیشن مریم نواز سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں آئے ہیں، یہ ایک اچھی بات ہے لیکن مریم نواز کی سیاست میں انٹری خالصتاً میرٹ پر ہوگی کیونکہ ان کی بچپن سے سیاسی تربیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مریم نواز کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تین پراجیکٹس کو ڈیزائن کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ عوام کو عالمی معیار کے مطابق سہولیات میسر آئیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز میاں نواز شریف کی بیٹی ہیں اور مضبوط اعصاب کی مالک ہیں، جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، ان میں بہت زیادہ برداشت ہے۔ خاندانی تنائو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف مریم نواز شریف کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں جو میں بیان نہیں کر سکتی، دونوں ایک دوسرے کی طاقت ہیں جیسا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ایک دوسرے کی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز قومی یا صوبائی نشست پر الیکشن لڑیں گی، اس بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 25 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
امریکہ نے ماسکو میں ہونیوالی افغان کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا
-
بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے ائیرپورٹ پر خود کش حملہ
-
امریکی اراکین کانگریس نے ایران کے خلاف پابندیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا
-
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو جیل سے رہا کر دیا گیا
-
لندن حملے میں ہلاک ہونے والے چوتھے شخص کی شناخت ہوگئی
-
یوکرین کے اسلحہ ڈپو میں دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا
-
برطانیہ نے تیل وگیس کی تلاش کیلئے 25 نئے لائسنس جاری کردیئے
-
موصل، امریکہ اور اس کے اتحادی طیاروں کی بمباری ، جاں بحق افراد کی تعداد235 ہو گئی
-
چین پوری قوت سے اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دے گا، نائب وزیراعظم
-
ہندو جماعت شیو سینا کے رہنما روندر گائیکواڈ پرفیڈریشن آف انڈین پانچ ایئر لائنز نے پابندی کا اعلان کر دیا
-
ٹرمپ کی ٹرک میں بیٹھ کر ہارن بجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
مسیحیوں کا قدیم کلیسا مرمت اور تزئین و آرائش کے بعدعام زائرین کیلئے کھول دیا گیا
-
پاکستان میں امریکی اڈوں میں پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت نہیں تھی ،امریکی اس معاملے میں بہت سخت تھے ، ملک کو گنوا دینا کوئی بہادری نہیں ہوتی ،شاہ عبداللہ نے شریف برادران کو جانے دینے کا کہا ،شہباز ... مزید
-
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد، وزیر داخلہ کی زیر صدارت مسلمان ممالک کو سفیروںکا اجلاس، اہم فیصلے کر لئے گئے
-
مریم نواز 2018ء میں پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ سکتی ہیں
-
چوہدری نثار کا پیپلزپارٹی دور حکومت میں امریکیوں کو ویزوں کی فراہمی کے حوالے سے وزارت داخلہ میں موجود ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ
-
پولیس نے حیدر آباد کی ایم بی بی ایس کی طالبہ نورین کے اغوا کا دعوی مسترد کر دیا
-
مردم و خانہ شماری پر کام بہتر ین انداز میں جاری ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اعزا ز حاصل ہوا ہے کہ 19سال کے بعد ایک بہت بڑے ٹاسک پر کام شروع کیا ، مردم و خانہ شماری کو شفافیت اور عالمی معیار کی بہترین ا ... مزید
-
رواں سال جون تک گلگت چترال روڈ، رشکئی اقتصادی زون اور سرکلر ریلوے پشاور پر معاہدوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی
-
بھارت کے کنٹرول لائن کے ساتھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے پروپیگنڈا کامقصد آزاد کشمیر میں بد امنی پھیلانا ہے، یہ ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، آزاد جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی ایجنڈے اور مقبوضہ ... مزید
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد ٹرائل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
-
کبھی بھی شریف برادران کے خلاف فیصلہ آتے نہیں دیکھا، آصف زرداری
-
پانامہ کیس کا فیصلہ اگلے ہفتے آجائیگا ، پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے ،فیصلے سے ملک نئے دور میں داخل ہوگا ، عمران خان
-
وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے 54 کروڑ کی کرپشن کے ملزم کو جنرل منیجر او جی ڈی سی ایل لگا دیا
-
وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت پشاور میں سرکلر ریلوے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا
-
نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کا سافٹ ویئر بنا لیا
-
امریکی شہریوں کو ضابطے کے تحت ویزا اجراء کی ہدایت کی،بطور وزیراعظم کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، کوئی خط لکھا تو وہ قانون کے مطابق ہوگا،پاکستان میں روز ہی کچھ نہ کچھ ہوتا ہے ،بلاوجہ اس معاملے کو ... مزید
-
پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں،وزیراعظم
-
حب کول فائر پاور پلانٹ اگست 2019ء میں پوری طرح چالو ہو جائے گا ،چیئرمین تعمیراتی کمپنی
-
پاکستان افغانستان بارے ماسکو میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کر یگا ،ترجمان دفتر خارجہ
-
سرجیکل اسٹرائیکس سے سیزفائرخلاف ورزیوں میں کمی ہوئی، بھارت کا دعویٰ
-
پیپلزپارٹی کا حسین حقانی کو ویزوں کے اجرا کا اختیار دینے کا اعتراف
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور آج منایا جائے گا
-
پنجاب میں لگنے والے 3600 میگا واٹ کے گیس پاور پراجیکٹس سے رواں سال دسمبرسے بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی
-
یہ ملک سب کا ہے،یہاں رہنے والے تمام عقائد اور مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، ہماری حکومت نے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار ... مزید
-
وزیراعظم کے بیان کے بارے میں اشتعال انگیز تبصرہ کرنے پر پیمرا نے اے آر وائی نیوز چینل سے 31 مارچ تک جواب طلب کر لیا
-
آصف زرداری کو اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا شوق ہے ،زرداری کو سوئس حکام کو خط لکھنے اوراین آر اوکالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کا دکھ ہے
-
گوجرانوالہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کیساتھ ملکر نو بیا ہتا بہن کو زہر دیدیا
-
جڑانوالہ،پیپلز پا رٹی رہنما اسد نوا ز کلیا ر کے صا حبزا دے کی گا ڑی پر فا ئرنگ ،معجزا نہ طو ر پر محفوظ رہے
-
لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں سوتیلے بیٹوں نے جائیداد کی محبت میں تمام حدیں عبور کر لیں
-
متروکہ وقف املاک کی دارالحجاج سمیت چھ جائیدادوں کی نیلام کر دی گئی ‘دارالحجاج نکلسن روڈ کو انیس کروڑ چالیس لاکھ میں نیلام کر دیا
-
کراچی میں موسم گرما کی آمدکے ساتھ ہی پانی بحران کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.