متروکہ وقف املاک کی دارالحجاج سمیت چھ جائیدادوں کی نیلام کر دی گئی ‘دارالحجاج نکلسن روڈ کو انیس کروڑ چالیس لاکھ میں نیلام کر دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) متروکہ وقف املاک کی دارالحجاج سمیت چھ جائیدادوں کی نیلام کر دی گئی ‘دارالحجاج نکلسن روڈ کو انیس کروڑ چالیس لاکھ میں نیلام کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے دفتر میں دارلحجاج نکلسن روڈ سمیت قلعہ خزانہ آصف کالونی جی ٹی روڈ، رشید پورہ نادیہ گھی ملز شالیمار ٹاون،پاکستان منٹ جی ٹی روڈ باغبانپورہ، مین ملتان روڈموضع مراکہ نزد لوہاراں والا کھوہ اور روٹی پلانٹ مولانا احمد علی روڈ کی نیلامی کا اہتمام کیا گیاایڈمنسٹریٹر لاہور زون تنویر احمد،ڈپٹی سیکرٹری لینڈثنا اللہ خان اور ڈپٹی سیکرٹری لیگل سمیرا رضوی کی سربراہی میں پانچ امیدواروں نے دارلحجاج کی بولی لگائی نیلامی کا آغاز سرکاری بولی سات کروڑ بیاسی لاکھ سے کیا گیادارالحجاج نکلسن روڈ کی سب سے زیادہ بولی صفدر اقبال نے انیس کروڑ چالیس لاکھ لگا کر آئندہ تیس سال کے لئے فائنل امیدوار قرار پائے۔

صفدر اقبال کا کہنا ہے کہ وہ دارالحجاج کی جگہ پر لنڈا بازار بنانے کا ارادہ رکھتے ہیںدارلحجاج کا کل رقبہ انیس کنال گیارہ مرلے جہاں اٹھارہ سال سے حاجی کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔