موصل، امریکہ اور اس کے اتحادی طیاروں کی بمباری ، جاں بحق افراد کی تعداد235 ہو گئی

جمعہ 24 مارچ 2017 18:08

موصل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) امریکہ اور اس کے اتحادی طیاروں کی بمباری میں جاں بحق افراد کی تعداد 235 ہو گئی ،عراق کے شہر موصل میں اتحادی طیاروں کی بمباری سے 235 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے موصل میں تین گھروں کو بم باری کے ذریعے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

گھروں کے ملبے سے ایک سو تیس افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ اتحادی طیاروں نے موصل کے مغربی حصے کے دو گھروں پر بھی بم باری کرکے ایک سو افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔عسکری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو رات کے پہر شہریوں کو بچانے کی ہنگامی کالیں موصول ہوئی ہیں۔یہ افراد موصل کے مغربی حصے میں تینتیس گھروں کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :