آصف زرداری کو اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا شوق ہے ،زرداری کو سوئس حکام کو خط لکھنے اوراین آر اوکالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کا دکھ ہے

جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری کے ترجمان کاپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ کے بیان پرردعمل

جمعہ 24 مارچ 2017 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ وسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ترجمان احسن الدین شیخ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا شوق ہے ،زرداری کو سوئس حکام کو خط لکھنے اوراین آر اوکالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کا دکھ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان افتخار چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کو این آر او کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے اور سوئس حکام کو خط لکھنے کے عدالتی حکم کا دکھ ہے جس وجہ سے وہ افتخار چوہدری کے خلاف ہیں ، آصف زرداری کو اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا شوق ہے۔انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری پریس کانفرنس کے ذریعے عنقریب ان الزامات کا جواب دیں گے۔