عرب ریاستیں آزادی ء صحافت پر قدغن نہ لگائیں، الجزیرہ نیٹ ورک

ہفتہ 24 جون 2017 12:58

دوہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء) قطر میں قائم الجزیرہ نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ چار عرب ریاستوں کی جانب سے اسے بند کرنے کے مطالبے کا مقصد آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی جانب سے قطر کے ساتھ تنازعے کے حل کے لیے اطلاعات کے مطابق جاری کردہ 13 نکاتی شرائط نامے میں سے ایک شرط یہ بھی رکھی گئی ہے کہ الجزیرہ نیٹ ورک کو بند کیا جائے۔ عالمی میڈیا نے الجزیرہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالہ سے کہا ہے کہ وہ ان ریاستوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ صحافیوں کو بغیر کسی دباؤ کے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری نبھانے دی جائے۔