جرمنی میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ

جرمنی میں پولیس واٹس ایپ جیسے میسنجر ایپس کو ہیک کرسکے گی

ہفتہ 24 جون 2017 12:23

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)جرمنی میں نئے قانون کے تحت پولیس کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں اب پولیس واٹس ایپ جیسے میسنجر ایپس کو ہیک کرسکے گی۔ رپورٹس کے مطابق پولیس ’’ٹروجن‘‘ کو استعمال کرتے ہوئے ایسی ایپس کو استعمال کرنے والوں کی جانب سے اپنی گفتگو کو خفیہ کوڈ میں تبدیل کرنے سے قبل ہی ہیک کرسکے گی اس سلسلے میں جرمن پارلیمنٹ نے قانون بھی منظور کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :