راجستھان میں امدادی راشن کیلئے میں غریب ہوں کی تحریر لازم قرار

ہفتہ 24 جون 2017 18:06

راجھستان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)بھارتی ریاست راجستھان میں امدادی راشن حاصل کرنے کے لیے گھر کی دیوار پر میں غریب ہوں لکھوانا ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ متنازع حکم راجستھان کی ریاستی حکومت نے صادر کیا ہے۔حکم کے مطابق وہ شہری جو غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں انہیں اب حکومت کی جانب سے غلہ حاصل کرنے کے لیے اپنا سفید پوشی کا برہم توڑنا ہوگا۔حکم کے مطابق جسے مفت غلہ درکار ہے وہ اپنی گھر کی دیوار پر میں غریب ہوں تحریر کروائے گا۔

متعلقہ عنوان :