ٹکٹ بلیک کرنے کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی‘ ترجمان ریلوے

ریلوے ٹکٹوں کا نظام کمپیوٹرائزہونے سے ٹکٹیں بلیک کرناآسان نہیں رہا‘ بیان

ہفتہ 24 جون 2017 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی تک ٹکٹ بلیک کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ ریلوے ٹکٹوں کا نظام کمپیوٹرائزہونے سے ٹکٹیں بلیک کرناآسان نہیں رہا۔اسٹیشنز پر ٹکٹیں بلیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کی ذمہ داری ہے کہ اگر کسی نوسرباز کو ٹکٹ بلیک کرتے یا اوورچارجنگ ہوتے دیکھیں تو فوراًشکایت درج کروائیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ وزیرریلویز خواجہ سعدرفیق نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی ٹکٹیںبلیک کرنے میں ملوث پایا جائے تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ریزرویشن ، دفاتراور اسٹیشنوں پر سادہ لباس میں پولیس اہلکاراپنے اردگرد کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔