چین نے فائیو جی موبائل نیٹ ورک پر کام شروع کردیا

ہفتہ 24 جون 2017 17:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)چین نے فائیو جی موبائل نیٹ ورک پر کام شروع کردیا ہے، آئندہ دہائی کے دوران اس منصوبے پر 4 سو 11 کھرب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جدید فائیو جی موبائل ٹیکنالوجی 2020 سے 2030 کے دوران متعارف کرائی جائے گی۔ماہرین کا خیال ہے کہ چین فائیو جی کی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہوگی، جس کے صارفین کی تعداد 2022 تک 59کروڑ کے قریب ہوگی۔چین فور جی کی بھی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، جس کے صارفین کی تعداد 84 کروڑ سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :