ہمسایوں کی پابندیاں غیرقانونی ہیں، قطر

ترک صدر نے سعودی فرمانروا سے ٹیلفون پر بات چیت کے دوران قطر پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق کہا ،ْ عبد الرحمن بن محمد الثانی

ہفتہ 24 جون 2017 12:24

دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)قطرکے وزیر خارجہ عبدالرحمن بن محمد الثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک نا جائز پابندیوں کا شکار ہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،بحرین اور مصر نے قطر پر اجتماعی پابندیوں کا اطلاق کر رکھا ہے تاہم یہ ممالک ان کے پس پردہ عوامل سے ناواقف ہیں مگر ہم جانتے ہیں بغیر کسی ثبوت کے یہ پابندیاں غیر انسانی اورغیرقانونی ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس ٹیلی وژن24 چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر نے سعودی فرمانروا سے ٹیلفون پر بات چیت کے دوران قطر پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق کہا ، ترکی نے روز اول سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں جو قابل تعریف ہیںانہوں نے کہا کہ عرب ہمسایوں نے ہما ری فضائی حدود کو 3 جانب سے بند کر رکھا ہے اور ہم صرف ایران کی فضائی حدود استعمال کر رہے ہیں جو ایک محاصرہ کے مترادف ہے جبکہ ہمارے بحری جہازوں کو بھی بین الاقوامی پانیوں میں مزاحمت کا سامنا ہے مگر یہ ممالک جان لیں کہ ہم اپنی عوام اور ملک کا دفاع کرنے کا تمام انتظام اور اختیار رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :