بھارت میں مودی سرکار کی عدم برداشت کا دائرہ سوشل میڈیا تک پھیل گیا

جھاڑ کھنڈ میں مودی پر تنقید کرنے والا مسلمان نوجوان گرفتار

ہفتہ 24 جون 2017 12:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)بھارت میں مودی سرکار کی عدم برداشت کا دائرہ سوشل میڈیا تک پھیل گیا، جھاڑ کھنڈ میں نریندر مودی پر تنقید کرنے والے مسلمان نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار نوجوان سمیر انصاری نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد وڈیو پیغام میں خوشی کا اظہار کیا تھا۔جھاڑ کھنڈ پولیس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور وٹس ایپ گروپ میں شیئر کی گئی وڈیو میں بھارت کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل قبول نہیں ہے ،ْ اس لیے سمیر انصاری کو گرفتار کیا گیا ہے