اب پاکستان میں اورنج لائن ٹرین کے بعد بلیو لائن ٹرین بھی چلے گی

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء):بلیو لائن ٹرین کے لئے ایشین بینک سے قرضہ وصول کیا جائے گا ،وفاقی حکومت نے 360ارب کا تخمینہ لگایا ہے اور وفاقی حکومت نے 360ارب روپے کا کانسپٹ پیپر بھیجوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین بینک کے وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آنے کی متوقع ہے اور پنجاب کے افسران وفد اس منصوبے میں مالی معاونت کے لئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بھی دیگر منصوبہ کی طرح مالی خوشحالی کا باعث بنے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔تاہم اس منصوبے کو کب اور کہاں سے شروع کیا جائے اس کی تفصیل بھی چند روز میں عوام کو فراہم کی جائیں گی