ْ(ق) لیگ کی قیادت نے ایک مرتبہ پھر ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوششیں تیز کر دیں‘ذرائع

اتوار 15 اکتوبر 2017 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے ایک مرتبہ پھر ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوششیں تیز کر دیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہونے اولے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر تمام لیگی دھڑوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ان کوششوں میں (ن) لیگ کے ناراض رہنمائوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیادت اتحاد کو جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے اور اس پلیٹ فارم سے ہی آئندہ عام انتخابات میں جانے بارے بھی پیشرفت کی جائے گی۔