پنجاب حکومت نے کراچی کے چھرا مار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) پنجاب حکومت نے کراچی کے چھرا مار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا ملزم کراچی میں خواتین پر چھری سے وار کرنے سے مسلسل انکار کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سے متعلق ہمیں باضابطہ طور پر کارروائی سے آگاہ نہیں کیا۔

ملزم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ۔ منڈی بہائو الدین پولیس کا بھی اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ۔ ملزم وسیم مسلسل اپنے بیانات تبدیلی کررہا ہے جب کہ پولیس کے مطابق منڈی بہائوالدین سے گرفتار ملزم وسیم سے کراچی میں خواتین کو چھرا مارنے کی وارداتوں سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔…

متعلقہ عنوان :