تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن ،ْ کارکن آپس میں لڑ پڑے ،ْ ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش

اتوار 15 اکتوبر 2017 18:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن میں کارکن آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر خوب لاتیں مکے برسائے۔اتوار کو اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن کانعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین عمران خان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تاہم کنونشن سنٹر کے وی آئی پی گیٹ پر اس وقت شدید بدنظمی کی صورت حال پیدا ہوگئی جب پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے اور ایک دوسرے پر گھونسے برسادیے۔

وی آئی پی دروازے کو اعلیٰ رہنماؤں اور سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کے داخلے کے لیے مخصوص کیا گیا تھاتاہم کچھ کارکنوں نے جب وی آئی پی گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سیکورٹی پر مامور کارکنوں نے انہیں روک لیا۔ اس پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو ہاتھ پائی میں بدل گئی اور خوب مارپیٹ ہوئی بعدازں پارٹی رہنمائوں نے صورتحال پر کنٹرول کرلیا