کویتی اسپیکر نے عالمی فورم پر اسرائیلی نمائندے کو جھاڑ پلا دی ،کمرے سے نکل جا ئو،مرزوق الغانم

اسرائیل ریاستی دہشتگرد، قابض اور بچوں کا قاتل ہے، کویتی اسپیکر سوشل میڈیا پر مرزوق الغانم کی تقریر وائرل، خوب پذیرائی ملی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:10

پیٹرسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء) انٹر پارلیمنٹری کانفرنس میں کویتی اسپیکر نے اسرائیلی نمائندے کو خوب جھاڑ پلا تے ہوئے کہا کہ اسرائیل ریاستی دہشتگردی کرنے والا ملک، قابض اور بچوں کا قاتل ہے ،کمرے سے نکل جا ئو ۔روس کے شہر پیٹرسبرگ میں انٹر پالیمنٹری کانفرنس کے دوران کویتی اسپیکر نے اسرائیل کے نمائندے کو خوب جھاڑ پلادی۔

(جاری ہے)

کویتی اسپیکر نے اسرائیل کو ریاستی دہشتگردی کرنے والا ملک، قابض اور بچوں کا قاتل کہا اور ساتھ ہی اسرائیل کے نمائندے کو کمرے سے نکل جانے کو بھی کہا۔ کویت کی تقریر کے بعد اسرائیل کے نمائندے کانفرنس سے واک آئوٹ کرگئے۔ان کی تقریر کے دوران اسرائیلی نمائندے کی صورت دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے مرزوق الغانم کی اس تقریر کی خوب پذیرائی کی۔ یاد رہے کہ 2014 کی اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیل نے غزہ کے 550 سے زائد بے گناہ بچوں کا قتل عام کیا تھا

متعلقہ عنوان :